Fact Check : چندرا بابو نائیڈو نے جگن کے دوبارہ وزیر اعلیٰ بننے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی
آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران وائرل ویڈیو میں ایک رپورٹر نے تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو سے وائی ایس آر سی پی کے وائی ایس جگن موہن ریڈی کے دوبارہ وزیر اعلی بننے کے امکان کے بارے میں سوال کیا۔ نائیڈو نے اعتماد کے ساتھ کہا 100 فیصد"
آندھرا پردیش میں 175 اسمبلی حلقوں اور 25 لوک سبھا حلقوں کے لئے عام انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 13 مئی 2024 کی آدھی رات تک 78.36 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ ریاست میں تشدد کے متعدد واقعات درج کیے گئے کیونکہ پلناڈو ، این ٹی آر ، کرشنا ، تروپتی ، گنٹور، کرنول ، پرکاشم اور اننت پور اضلاع کے کچھ حصوں میں وائی ایس آر سی پی اور ٹی ڈی پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
چیف منسٹر جگن موہن ریڈی ، تلگودیشم چیف، چندرا بابو نائیڈو ، جنا سینا کے سربراہ پون کلیان وغیرہ جیسے سرکردہ قائدین نے قطار میں کھڑے ہوکر اپنا ووٹ ڈالا۔
تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو کے کار میں بیٹھنے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمپر شیئر کیا جارہا ہے، جس میں ہم رپورٹر کو نائیڈو کو یہ سوال کرتے ہوئے سن سکتے ہیں کہ 'کیا جگن دوبارہ اقتدار میں آئیں گے؟' تونائیڈو کو جواب میں '100 فیصد' کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
اسی طرح کا ایک دعویٰ واٹس ایپ پر گردش کر رہا ہے جس میں ایک تصویر دکھائی گئی ہے جو اسی ویڈیو کا اسکرین شاٹ ہے۔ اس تصویر کو اس بیانیئے کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے کہ ٹی ڈی پی سربراہ نے اعتراف کیا کہ ان کی پارٹی الیکشن ہارنے والی ہے اور اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد حیدرآباد روانہ ہوگئے۔ چندرا بابو کی تصویر کو way2news کی مختصر خبر کے مضمون کے طور پر شیئر کیا گیا ہے۔
تصاویر کے ساتھ متن
as “గెలిచే పరిస్థితి లేదు: చంద్రబాబు వ్యాఖ్యలు:
AP: క్షేత్ర స్థాయిలో పోలింగ్ ను పరిశీలిస్తే కూటమి గెలిచే పరిస్థితి లేదని టీడీపీ అధినేత చంద్రబాబు సంచలన వ్యాఖ్యలు చేశారు. ప్రజలు సంక్షేమ పాలనే కోరుకుంటున్నారని పేర్కొన్నారు. అన్ని వర్గాలకు పథకాలు, గ్రామాల్లోనే పౌరసేవలు వంటి అంశాలు కూటమిని దెబ్బతీశాయన్నారు. ల్యాండ్ టైట్లింగ్ యాక్ట్ ప్రజల్లో ఏ మాత్రం ప్రభావం చూపలేదని తెలిపారు. కాగా, ఉండవల్లిలో ఓటు వేసిన చంద్రబాబు, ప్రత్యేక విమానంలో హైదరాబాద్ కు తరలివెళ్లారు.”
ترجمہ: "الیکشن جیتنے کی کوئی صورت حال نہیں ہے: چندرا بابو کے تبصرے:
آندھرا پردیش: تلگودیشم لیڈر چندرا بابو نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم زمینی سطح پر پولنگ کو دیکھیں تو اپوزیشن اتحاد کے جیتنے کی کوئی صورتحال نہیں ہے۔ لوگ فلاحی حکومت چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام برادریوں کے لئے بنائی گئی اسکیموں اور گاؤوں میں شہری خدمات جیسی چیزوں نے اتحاد کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ٹیلنگ ایکٹ کا لوگوں پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ اس بیچ، انڈاولی میں ووٹ ڈالنے والے چندرا بابو ایک خصوصی پرواز سے حیدرآباد چلے گئے۔
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ کہ چندرا بابو نائیڈو نے تبصرہ کیا کہ اتحاد جیتنے والا نہیں ہے یا جگن پارٹی اقتدار میں آ رہی ہے، جھوٹا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے ایسا کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
جب ہم نے چندرا بابو نائیڈو کی گاڑی میں بیٹھنے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی تصویر کا استعمال کرتے ہوئے گوگل سرچ کیا تو ہمیں آن لائن شائع ہونے والی حالیہ ویڈیوز ملیں۔ 13 مئی، 2024 کو کچھ صارفین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیے گئے ویڈیو میں رپورٹر کو یہ پوچھتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ ٹی ڈی پی اقتدار میں آ رہی ہے، اور نائیڈو نے جواب دیا '100 فیصد'۔
اس ویڈیو کی مدد سے، جس میں اے این آئی مائیک دیکھا جاسکتا ہے ، ہم نے چندرا بابو نائیڈو کے ووٹ ڈالنے کے بعد اے این آئی کے ذریعہ شائع کردہ ویڈیوز کو تلاش کیا۔ ویڈیو کا کیپشن ہے "#WATCH | آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلی اور تلگودیشم کے سربراہ این چندرا بابو نائیڈو نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد کہا، 'یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنا ووٹ ڈالیں اور روشن مستقبل کا مطالبہ کریں۔ آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات اور #LokSabhaElections2024 کے چوتھے مرحلے کے لئے ووٹنگ آج ایک ساتھ ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں، ہم رپورٹر کے سوال اور جواب کو واضح طور پر سن سکتے ہیں.
ہمیں اے این آئی کے ذریعہ شائع ایک اور ویڈیو بھی ملا جس میں نائیڈو ووٹروں سے ٹی ڈی پی کو ووٹ دینے کی درخواست کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو اے این آئی نے 13 مئی 2024 کی صبح تقریبا 8.15 بجے شائع کیے تھے، اور تبھی پولنگ کا عمل شروع ہوا تھا۔
مزید تحقیق کرنے پر ہمیں پتہ چلا کہ وے ٹو نیوز ٹیمپلیٹ کا استعمال کرتے ہوئے شیئر کی گئی تصویر بھی جعلی ہے اور نائیڈو نے کبھی بھی یہ بیان نہیں دیا کہ ٹی ڈی پی۔جنا سینا۔بی جے پی اتحاد کی جیت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ وے 2 نیوز نے اس دعوے کی تردید کی اور اعلان کیا کہ وی 2 نیوز نے ایسی کوئی خبر شائع نہیں کی۔ کچھ شرپسند عناصر #WhatsApp پر انکے لوگو کا استعمال کرتے ہوئے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں اور وائرل پوسٹ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ یہ خبر @way2_news کی جانب سے شائع نہیں کی گئی ہے۔
لہٰذا یہ دعویٰ کہ چندرا بابو نائیڈو نے تبصرہ کیا کہ اتحاد جیتنے والا نہیں ہے یا جگن پارٹی اقتدار میں آ رہی ہے، فرضی ہے۔ ٹی ڈی پی لیڈر نے ایسا کوئی تبصرہ نہیں کیا۔