Fact Check: بلیٹ پروف جیکٹ سے ٹرمپ کی جان بچ جانے کا فرضی دعویٰ، صرف ایک گولی ان کے کان کو چھو کر نکل گئی

یہ دعویٰ مبالغہ آرائی پر مبنی ہے کہ بلیٹ پروف جیکٹ نے ٹرمپ کی جان بچائی۔ حقیقت میں، صرف ایک گولی ان کے کان کو چھو کر نکل گئی جس کے نتیجے میں انہیں معمولی چوٹ آئی

Update: 2024-07-22 16:30 GMT

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر13 جولائی 2024 کو پنسلوانیا میں انتخابی ریلی کے دوران مبینہ طور پر ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ گولی لگنے کی وجہ سے ان کا کان خون سے لت پت ہوگیا تھا اور سیکورٹی اہلکاروں نے ٹرمپ کو فوری طور پر اسٹیج سے نیچے اتاردیا۔ جوابی کارروائِی میں حملہ آور ہلاک ہو گیا۔ امریکہ کی سیکرٹ سروس اس واقعے کو قتل کی کوشش کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

مختلف ممالک کے رہنماؤں نے ٹرمپ کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور اس بات پر زور دیا کہ معاشرے میں کسی بھی شکل میں سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنے پوسٹ میں کہا، "میرے دوست اور سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر ہوئے حملے کے تعلق سے ازحد تشویش ہے۔ اس واقعے کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔ سیاست اور جمہوریت میں تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ان کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔ ہمارے احساسات اور دعائیں ہلاک شدگان اور مجروحین کے کنبوں، اور امریکی عوام کے ساتھ ہیں۔"

ہونڈوراس کے صدر ژیومارا کاسترو ڈی زیلایا نے فائرنگ کے واقعے کے بعد ٹرمپ کی حمایت کی اور ایکس پر اپنے پوسٹ میں کہا ،

"تشدد مزید تشدد پیدا کرتا ہے۔ امریکہ کے انتخابی عمل میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر مجھے افسوس ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ میری ہمدردی ہے۔"

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں فائرنگ کے واقعے سے پریشان ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ سیاسی تشدد کبھی بھی قابل قبول نہیں ہے۔

اس پس منظر میں سوشل میڈیا پر مختلف دعوؤں کے ساتھ کئی تصاویر گردش کر رہی ہیں۔

دعوی 1

صارفین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے جیکٹ کی قریب سے لی گئی تصویر شئیر کرتے ہوئے ہندی میں دعویٰ کیا کہ 

बुलेट प्रूफ जैकेट का कमाल ट्रंप को एक गोली सीने पर लगी लेकिन बुलेट प्रूफ जैकेट ने उसे रोक लिया”.

ترجمہ: "بلیٹ پروف کے جادو نے ٹرمپ کو بچا لیا. اگرچہ ان کے سینے میں گولی لگی تھی، لیکن ان کی بلیٹ پروف جیکٹ نے گولی کو روک دیا۔'

دعوی 2

ایک اور صارف نے شیئر کیا کہ ٹرمپ پر حملے کے بعد سیکرٹ سروس کے افسران مسکرا رہے ہیں۔ صارفین نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 'میں یہ نہیں کہہ رہا کہ یہ حملہ خود سے کروایا گیا تھا۔ میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ سیکرٹ سروس کے ایجنٹ حملہ کے بعد پریشان نہیں دکھائی دے رہے ہیں۔ ان میں سے ایک نے کیمرے کی طرف بھی دیکھ رہا ہے۔'

دعوی 3

ہمیں سوشل میڈِیا پر ایک اور تصویر ملی جس میں حملے کے فورا بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو انکے کان سے خون نکلنے کے باوجود مسکراتے ہوئے دکھاکر پوسٹ میں یہ کیپشن شامل کیا گیا تھا: "ٹرمپ ان پر قاتلانہ حملے میں بچ جانے کے بعد مسکرا رہے ہیں! ان میں سے کوئی بھی سونگھنے کے ٹیسٹ کو پاس نہیں کرتا ہے۔"

فیکٹ چیک:

تحقیق کے بعد ہم نے پایا کہ یہ تمام دعوے جھوٹے ہیں۔ ٹرمپ کی جیکٹ میں موجود 'بلیٹ ہول' دراصل سیکیورٹی اہلکار کی جیکٹ میں ایک جھّری ہے۔ اسکے علاوہ واقعے کے فورا بعد سیکیورٹی اہلکاروں اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مسکرانے کی تصویر کو ڈیجیٹل طور پر ایڈٹ کیا گیا ہے۔

دعوی 1

ریورس امیج سرچ کے دوران، ہمیں اسی کلیدی فریم کی ایک واضح تصویر ملی۔ زوم ان کرنے پر ہمیں پتہ چلا کہ ٹرمپ کی جیکٹ میں گولیوں کا سوراخ نہیں تھا۔ ٹرمپ کو بچانے کے دوران یہ سکیورٹی اہلکار کی جیکٹ میں صرف ایک جھرّی تھی۔ اس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ صرف ایک گولی ٹرمپ کے دائیں کان کے اوپری حصے میں لگی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز پنسلوانیا میں ایک ریلی کے دوران ایک گولی ان کے دائیں کان کے اوپری حصے میں لگی اور سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے سابق صدر کو محفوظ مقام پر فوری منتقل کر دیا۔ ویڈیو کو آہستہ چلا کر دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے سر جھکائے جانے سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔ ٹرمپ کو دوسری گولی مارنے کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

دعوی 2

ہماری تلاش کے دوران، ہم نے پایا کہ ایلون مسک نے اہنے ایکس ہینڈل پر اس واقعے کی ایک تصویر شیئر کی. تصویر کا جائزہ لینے کے بعد ہم نے یہ کہہ سکتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ارد گرد موجود سیکیورٹی اہلکاروں کو ہنستے یا مسکراتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔ حقیقی تصویر میں وہ ٹرمپ کی حفاظت کر رہے ہیں۔ لہذا ، وائرل تصویر ممکنہ طور پر ڈیجیٹل طور پر تبدیل کردی گئی ہے۔



دعوی 3

ہم نے پایا کہ ڈبلیو ایس جے نیوز نے وائرل تصویر کے مقابلے میں مختلف زاویے سے شوٹ کیا گیا ویڈیو اپ لوڈ کیا۔ ٹھیک 1:16 ٹائم اسٹیمپ پر ، ہمیں وائرل تصویر کا کلیدی فریم ملا۔ تاہم ہم نے اس فریم میں ٹرمپ کو مسکراتے ہوئے نہیں دیکھا۔ لہذا، وائرل تصویر ممکنہ طور پر ڈیجیٹل طور پر تبدیل کی گئی ہے۔

Full View



لہذا، ہم نے پایا کہ تمام دعوے جھوٹے ہیں. ٹرمپ کی جیکٹ میں مبینہ طور پر "گولی کا سوراخ" سیکیورٹی اہلکار کی جیکٹ میں صرف ایک فولڈ ہے۔ اسکے علاوہ واقعے کے فورا بعد سیکیورٹی اہلکاروں اور ڈونلڈ ٹرمپ کو ہنستے ہوئے دکھانے والی تصاویر کو ڈیجیٹل طور پر مسخ کردیا گیا ہے۔

Claim :  بلیٹ پروف جیکٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جان بچائی۔ شوٹنگ کے بعد سیکیورٹی اہلکار اور ڈونلڈ ٹرمپ مسکراتے نظر آئے
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News