Fact Check: کرکٹرگلین میکسویل ورلڈ کپ میچ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلیائی کھلاڑی نہیں، بلکہ بیلنڈا کلارک ہیں

گلین میکسویل ورلڈ کپ کے ایک روزہ میچ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلیائی کھلاڑی نہیں بلکہ بیلنڈا کلارک کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ ورلڈ کپ میچ کے دوران ایک اننگز میں 200 سے زائد رنز بنانے والے پہلے آسٹریلیائی کھلاڑی میکسویل نہیں بلکہ سابق کرکٹر بیلنڈا کلارک ہیں۔

Update: 2023-11-14 10:30 GMT

Glenn Maxwell, Australia, World Cup, cricket match, Belinda Clark, ICC Men's World Cup 2023


2023 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران آسٹریلیائی کرکٹر گلین میکسویل کی ڈبل سنچری کو سوشل میڈیا صارفین نے سراہتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ ون ڈے کی تاریخ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلیائی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر عام کئے گئے پوسٹ میں یہ تحریر درج تھی : "گلین میکسویل ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے"


فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ کہ میکسویل یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے آسٹریلیائی کرکٹر بن گئے ہیں، گمراہ کن ہے۔

سابق کرکٹر بیلنڈا کلارک، ورلڈ کپ کے دوران ایک اننگز میں 200 سے زائد رنز بنانے والی پہلی آسٹریلیائی کھلاڑی ہیں جنہوں نے 1997 میں 229 رنز بنائے تھے۔ انڈیا ٹوڈے کی 2010 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق آسٹریلیائی کھلاڑی بیلنڈا کلارک 1997 میں ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والی پہلی کھلاڑی تھیں۔

اس جانکاری کی مدد سے، ہم نے آن لائن پر مزید تلاش کیا اور ESPN Cricinfo کی ویب سائٹ پر اسی نوعیت کی معلومات پائی۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق آسٹریلیائی کرکٹر بیلنڈا کلارک نے 155 گیندوں پر 229 رنز بنائے تھے اورآسٹریلیا اور ڈنمارک کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 16 دسمبر 1997 کو ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں ناٹ آؤٹ رہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائیٹ پراس بات کی تصدیق ملتی ہیکہ ڈبل سنچری بنانے کا ریکارڈ سب سے پہلے بیلنڈا کلارک نے اپنے نام کیا تھا اور 26 سال بعد میکسویل اس کلب میں شامل ہوئے ہیں۔

مزید تحقیق کرنے پر پتہ چلا کہ میکسویل کے بارے میں تمام رپورٹس میں میں واضح طور پر ذکر کیا گیا ہے کہ وہ "مینس" کے ایک روزہ میچوں میں ڈبل سنچری بنانے والے "پہلے کھلاڑی" ہیں.

واضح رہے کہ گلین میکسویل ون ڈے کی تاریخ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلیائی کھلاڑی نہیں بلکہ "مینس" کے ایک روزہ میچوں میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ 

Claim :  Social media users claimed that cricketer Glenn Maxwell is the first Australian to score a double centurion in the ICC World Cup ODI history
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News