Fact Check: ابھیشیک بچن کا ایشوریا رائے سے طلاق لینے کی تصدیق کا وائرل ویڈیو ڈجیٹل طور پر ترمیم شدہ

ابھیشیک بچن کا ایشوریا رائے سے طلاق کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کیا جارہا ہے۔

Update: 2024-08-20 07:13 GMT

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق سے متعلق چند مہینوں سے افواہوں کا بازار گرم ہے۔ حالیہ دنوں میں ممبئی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں اس جوڑے کی علیحدہ علیحدہ انٹری پر میڈیا میں دونوں کے بیچ مبینہ بڑھتی دوریوں کو اجاگر کیا گیا۔

اس ضمن میں سوشل میڈیا پر ابھیشیک بچن کا ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے۔ انساٹاگرام پر ایشوریا کے فین پیج aishwaryaraireall@ نے بالی ووڈ اداکار کا عربی متن کے ساتھ ایک ویڈیو شئیر کیا جس میں کہا گیا ہیکہ : "الفديو ذا طلع البارح ما ادري اذا صحيح او مفبرك و يقول انه قرر هو و ايشواريا الطلاق هذا الشهر.

غموض العيلة دي ينرفز اطلعوا و قولوا خلاص و فكونا من دراما الزايدة من يوم ما فاتت العيلة دي في حياتها ما عادت شافت ضوء الشمس"

ترجمہ: "مجھے کل یہ ویڈیو ملا۔ میں نہیں جانتا کہ ویڈیو میں کہی گئی باتیں سچ ہے یا من گھڑت۔ اس ویڈیو میں [ابھیشیک بچن] کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا کہ انہوں نے اور ایشوریا نے اسی ماہ طلاق کا فیصلہ کیا ہے۔ اس خاندان کا یوں پراسرار انداز میں باتیں کرنا سب کیلئے پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے اس معاملے پر وہ کھل کر سامنے آئیں اور یہ ڈرامہ بازی بند کریں۔ کہہ کر اپینڈکس کے ڈرامے سے چھٹکارا حاصل کریں جس دن سے یہ خاندان اپنی زندگی میں گزرا اس نے سورج کی روشنی نہیں دیکھی۔ جب سے [ایشوریا] کی شادی گھر میں ہوئی ہے تب سے اس نے کھل سانس تک نہیں لی۔"

Full View

Full View

فیکٹ چیک:

اس وائرل دعوے کی تحقیق کے دوران ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ فرضی ہے۔ اس معاملے کی جانچ پڑتال کیلئے جب ہم نے مطلوبہ کیورڈس کی مدد سے گوگل سرچ کیا تو ہمیں نہ تو ابھیشیک بچن کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایسا کوئی ویڈیو ملا اور نہ ہی ملک کے معتبر میڈیا کے اشاعتوں میں اس تعلق سے کوئی مصدقہ خبر شائع کی گئی۔

کئی میڈیا اداروں نے Bollywood UK Media کے حوالے سے خبر شائع کی کہ ابھیشیک بچن نے انکے اور ایشوریا رائے کی طلاق سے متعلق افواہوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنی شادی کی انگوٹھی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ "اب بھی شادی شدہ"۔

“I think, you all have blown the entire thing out of proportion, sadly. But I understand why you do it. You all have to file some stories. It’s okay, we’re celebrities, we have to take it. Still married, sorry.”

ترجمہ: "میرے خیال میں، آپ سبھی نے اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے، افسوس کی بات ہے۔ لیکن میں سمجھ سکتا ہوں کہ آپ ایسا کیوں کرتے ہیں. آپ تمام کو روزانہ اسٹوری فائل کرنی ہوتی ہے. ٹھیک ہے، ہم مشہور سیلبریٹی ہیں، ہم اس بات کو سمجھتے ہیں. [ہم دونوں] ابھی بھی شادی شدہ ہے، معاف کریں۔''

ہم نے پھر " Bollywood UK Media " کیورڈس کو سرچ کیا تاہم، ہمیں سوشل میڈیا یا انٹرنیٹ پر اس نام سے کوئی اکاونٹ یا ویب سائیٹ نہیں ملا۔ پھر ہم نے اپنی تحقیق جاری رکھی تو ہمیں ایک 8 سال پرانا یوٹیوب ویڈیو ملا جس میں ایشوریا کی 2016 میں کی گئی 'سربجیت' فلم کی پریمئیر کے دوران انکے شوہر ابھیشیک کو میاں بیوی کے دوران ناچاقی پر میڈیا کی سنسنی پر جواب دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Full View
ایسا لگتا ہیکہ ابھیشیک اور ایشوریا کے رشتے میں حالیہ دوریوں کے پیش نظر قارئین کو گمراہ کرنے کے مقصد سے کچھ انسٹاگرام کے صفحات پراس پرانے بیان کو بالی ووڈ اداکار کے ایک غیرمتعلقہ انٹرویو کے ویڈیو کے ساتھ جوڑ کر شئیر کیا گیا ہے۔

اسی طرح ہم نے وائرل ویڈیو سے اس کا ویڈیو اخذ کرکے اس کی جانچ پڑتال کیلئے Resemble AI ٹول کا استعمال کیا۔ اس ٹول سے پتہ چلا کہ  ویڈیو میں شامل آواز یعنی آڈیو فرضی ہے۔

ہم نے InVid ٹول سے حاصل شدہ کلیدی فریمس کی مدد سے گوگل پر ریورس امیج سرچ کیا تاہم ہمیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔ پھر ہم نے ابھیشیک بچن کے انسٹاگرام پروفائیل میں سرچ کیا تو ہمیں غریب لڑکیوں کی تعلیم کا انتظام کرنے والی 'ننھی کلی' نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کو دئے گئے ایک ان کے انٹرویو کا ویڈیو پوسٹ ملا جس میں انہیں #ProudFatherForDaughters مہم کی تائید کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

لہٰذا اس سے پتہ چلا کہ سوشل میڈیا صارفین نے ابھیشک بچن کے انسٹاگرام ویڈیو میں ڈیپ فیک آڈیو شامل کرتے ہوئے اس میں ترمیم کرکے فرضی خبر پھیلائی کہ ابھیشک بچن نے ایشوریا رائے سے طلاق لینے کی تصدیق کی ہے اور یہ خبر فرضی ثابت ہوئی۔
Claim :  ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے سے طلاق لینے کی تصدیق کی
Claimed By :  Social media users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News