Fact Check: ایک شخص کا خلا باز بن کر چاند کے گڑھوں پر چلنے کا ویڈیو کانپور کا نہیں بلکہ بنگلورو کا ہے

’’یہ مسافرخانہ کے لوگ ایک دن مودی جی کو اداکاری میں پیچھے چھوڑ دیں گے… پہلے میں نے سوچا کہ یہ دراصل چاند پر چلنے کی ویڈیو ہے۔ اس کے بعد آٹو ڈرائیور۔‘‘

Update: 2023-09-07 14:23 GMT

خلا باز کی طرح شکل اختیار کرتے ایک شخص کا سڑک کے گڑھوں پر چاند کی طرح چہل قدمی کرتے ہوئے ایک ویڈیو کافی وائرل ہوا ہے، جسے کانپور کا بتایا جارہا ہے۔ کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو بندیل کھنڈ کا ہے جب کہ کچھ دوسرے یوزر اس بارے میں دعویٰ کررہے ہیں کہ یہ ویڈیو مسافر خانہ کا ہے، وہیں کئی صارفین اس ویڈیو کو کانپور کا بتا رہے ہیں۔

ہندی زبان میں یہ دعویٰ کچھ اس طرح کیا گیا ہے: “कानपुर के लोग सच में बड़े क्रिएटिव हैं। मुझे पहले लगा कि सच में यह चांद पर चलने का वीडियो है। #chandrayan3 #chandryan3successful #kanpurcity”

Full View


Full View

جب اس کا ترجمہ کیا گیا تو یہ کچھ اس طرح ہے کہ : ’’کانپور کے لوگ سچ میں بڑے تخلیقی ہوتے ہیں۔ مجھے پہلے لگا کہ سچ میں یہ چاند پر چلنے کا ویڈیو ہے۔‘‘

چند صارفین نے الگ دعوے کے ساتھ اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے کہ: “ हमारा बुंदेलखंड के लोग सच में बड़े क्रिएटिव हैं। मुझे पहले लगा कि सच में यह चांद पर चलने का वीडियो है। “

اس ہندی دعوے کو جب ترجمہ کیا گیا تو یہ اس طرح ہے: ’’ ہمارا بندیل کھنڈ کے لوگ سچ میں بڑے تخلیقی ہوتے ہیں۔ مجھے پہلے لگا کہ سچ میں یہ چاند پر چلنے کا ویڈیو ہے۔‘‘

Full View

اس دوران، چند صارفین نے بھی اسے مختلف دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے جس میں ہندی میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ: ’’یہ مسافرخانہ کے لوگ ایک دن مودی جی کو اداکاری میں پیچھے چھوڑ دیں گے… پہلے میں نے سوچا کہ یہ دراصل چاند پر چلنے کی ویڈیو ہے۔ اس کے بعد آٹو ڈرائیور۔

جب اس دعوے کو ترجمہ کیا گیا تو یہ کچھ اسطرح ہے: ’’یہ مسافر خانہ کے لوگ ایک دن اداکاری میں مودی جی کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔۔۔ مجھے پہلے لگا کہ سچ میں یہ چاند پر چلنے کا ویڈیو ہے۔ اس کے بعد آٹو والے نے۔۔۔‘‘

Full View

فیکٹ چیک:

دعویٰ گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو دراصل بنگلورو کا ہے جسے 2019 میں فلمایا گیا تھا۔

جب اس ویڈیو کے کی فریم پر گوگل ریورس امیچ سرچ کا عمل کیا گیا تو ہم نے متعدد رپورٹس اس ویڈیو کے بارے میں ملے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو سال 2019 میں بنگلورو میں فلمایا گیا۔

ستمبر 2019 میں شائع ہوئی outlook India ویب سائٹ کے آرٹیکل کے مطابق، بنگلورو کے آرٹسٹ بادل نانجنسوامی نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پبلش کیا تھا۔ اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ایک شخص خلا باز کے سوٹ میں شہر کے گڑھوں پر ایسے چہل قدمی کررہا ہے جیسے چاند پر چہل قدمی کی جارہی ہو۔ قریب ایک منٹ طویل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شخص محتاط طریقے سے تونگا نگر مرکزی شاہراہ پر ایسے چہل قدمی کررہا ہے جیسے وہ چاند کی سطح پر چل رہا ہو۔ اسے زوم آؤٹ کرنے کے بعد، کوئی بھی بنگلور کی سڑکوں کو گڑھوں سے بھری ہوئی دیکھ سکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ننجنداسوامی نے اپنا پیغام پہنچانے کے لیے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کیا ہو۔ جون میں، انہوں نے بنگلورو کی ایک گلی کے بیچوں بیچ ایک بڑے مگرمچھ کو رکھ دیا، جس نے مقامی حکام کی توجہ مبذول کرائی۔ 2018 میں، انہوں نے ایک گڑھے کے گرد جالا کھینچا تھا تاکہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول ہوسکے۔

ہمیں بادل ننجنداسوامی کی جانب سے 2 ستمبر 2019 کو پوسٹ کیا گیا اصل ویڈیو بھی ملا جسے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لوکیشن، بنگلورو، انڈیا ٹیگ کیا گیا تھا۔

اس ویڈیو کو BBC.COM نے بھی اپنے آرٹیکل میں پبلش کیا ہے۔

اس ویڈیو کی جانچ پڑتال Boomlive.com نے بھی کی تھی۔

اس لیے، ایک شخص کا خلاباز سوٹ پہن کر اور خراب سڑک کے گڑھوں پر چاند جیسی چہل قدمی کرنے کا ویڈیو بنگلورو کا ہے،کانپور یا بندیل کھنڈ کا نہیں۔ لہٰذا دعویٰ گمراہ کن ہے۔

Claim :  A video of a man posing as an astronaut walking on the potholes is from Kanpur/ Bundelkhand.
Claimed By :  Facebook Users
Fact Check :  Misleading
Tags:    

Similar News