Fact Check: اندھیری رات میں کیمرے میں قید کیا گیا تیندوے کا ویڈیو بھوبنیشور کا نہیں بلکہ بنگلور یونیورسٹی کا ہے

آدھی رات کے وقت بھوبنیشور کے ایک پرائیویٹ اسپتال کے قریب ایک تیندوا دیکھا گیا

Update: 2024-01-31 17:45 GMT


ان دنوں سوشل میڈِیا پر، بھوبنیشور کے چندکا ریزرو جنگل میں ایک نجی اسپتال کے قریب رات کے وقت دیکھے گئے ایک تیندوے کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔ واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پراس ویڈیو کی خوب پذیرائی ہورہی ہے۔ کچھ علاقائی میڈیا اور ڈیجیٹل کرئیٹروں نے بھی اسے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر بھی نشر کیا۔ چونکہ یہ اسپتال چندکا ریزرو فاریسٹ کے بہت قریب ہے، اس لیے لوگوں نے اس ویڈیو کو سچ مان لیا۔

Full View

Full View

Full View

فیکٹ چیک:

اس معاملے کی جانچ پڑتال کے دوران مختلف میڈیا رپورٹس کا بغور جائزہ لینے کے بعد ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ فرضی ہے۔ یہ ویڈیو جنوری 2023 میں بنگلور یونیورسٹی کے قریب دیکھے گئے تیندوے سے متعلق ہے۔

پرشانت ساہو نامی سینئر آئی ٹی ایکسپرٹ نے بھی اسی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہیکہ: 'یہ ایک جعلی ویڈیو ہے، اس طرح کے جعلی ویڈیو کو فارورڈ نہ کریں۔'

تلگوپوسٹ فیکٹ چیک  ٹیم کے ساتھ بات چیت کے دوران ، انہوں نے کہا کہ: " ہماری بے وقوفی کی وجہ مقامی لوگوں میں گھبراہٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ مناسب ثبوت [اور تصدیق] کے بغیر، ہمیں اس طرح کے وائرل ویڈیوز کو فارورڈ نہیں کرنا چاہئے۔'

انہوں نے بتایا کہ کسی نے انہیں بھی یہی ویڈیو واٹس کیا ہے۔ اگر بھونیشور میں کوئی تیندوا نظر آتا تو اسے نیوز چینلوں پر نشر کیا جاتا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنگلور یونیورسٹی نے گذشتہ سال ایک سرکولر جاری کرتے ہوئے کیمپس میں مقیم اپنے عملے اور طلبا کو متنبہ کیا تھا کہ وہ رات کے وقت زیادہ گھوم پھرے نہیں کیوں کہ کیمپس میں تیندوا دیکھا گیا۔ قومی نیوز چینل نے ساتھ میں یہ بھی ذکر کیا تھا کہ وہ بھی آزادانہ طور پر ویڈیو کی تصدیق نہیں کرسکتے ہیں۔

اسی ویڈیو کو ٹائمز ناؤ کے یوٹیوب چینل نے 13 جنوری 2023 کو پوسٹ کیا تھا، جس کا عنوان تھا 'بنگلور یونیورسٹی میں مبینہ طور پرتیندوا دیکھا گیا، طلبہ کو کیا گیا خبردار'۔

نتیجہ: دستیاب شواہد کی بنیاد پر یہ واضح ہوا کہ اتکل ہاسپٹل کے قریب تیندوے کے نظر آنے کی خبر گمراہ کن ہے۔ مختلف میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وحشی جانور کو جنوری 2023 میں بنگلورو یونیورسٹی کے قریب دیکھا گیا تھا۔

Claim :  Viral video showing a leopard moving in the night is from Bengaluru University
Claimed By :  Facebook User
Fact Check :  Misleading
Tags:    

Similar News