Fact Check: حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے ہندو مندر کا دورہ نہیں کیا، انتخابی مہم کے دوران پجاریوں نے ان کا استقبال کیا

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے انتخابی مہم کے دوران مندر کا دورہ کیا اور پوجا کی

Update: 2024-05-29 18:15 GMT

تلنگانہ میں آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی لیڈر مادھوی لتا حیدرآباد حلقہ سے اویسی کو چیلنج دے رہی ہیں۔ تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد لوک سبھا انتخابات کی 17 اہم نشستوں میں سے ایک ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کا گزشتہ تین دہائیوں سے اس سیٹ پر قبضہ ہے۔ سن 2004 سے سے یہ سیٹ اسد الدین اویسی کا حلقہ بنی ہوئی ہے۔ اپنے آبا واجداد کے سیاسی نسب کے حامل اسد الدین اویسی اے آئی ایم آئی ایم کے تیسرے قومی صدر ہیں۔

اس دوران، اسد الدین اویسی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ پھولوں کے ہار پہنے ہوئے ہیں اور ایک ہندو پجاری کے ساتھ پوز دے رہے ہیں اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حیدرآباد میں انتخابی مہم کے دوران انہوں نے ایک ہندو مندر کا دورہ کیا اور دیوتا کی پوجا کی۔ اس دعوے کا مطلب یہ ہے کہ بی جے پی امیدوار کی سخت مخالفت کی وجہ سے دباؤ میں آنے کے بعد ایم آئی ایم لیڈر ہندو برادری کو خوش کرنے کے لئے مندروں کا دورہ کر رہے ہیں۔

“ఇవాళ ప్రచార సమయం లో గుడికి వెళ్లి అర్చన చేయించుకున్న అసద్దుద్దీన్ ఒవైసీ. ఈ బీజేపీ వాళ్ళు మామూలోళ్ళు కాదు. జీవితంలో గుడి ముఖం చూడడానికి కూడా ఇష్ఠపడని వాన్ని దేవాలయం మెట్లు ఎక్కేలా చేస్తున్నారు.”.

ترجمہ- 'انتخابی مہم کے دوران اسد الدین اویسی نے ایک مندر کا دورہ کیا اور پوجا کی۔ بی جے پی لیڈر عام لوگ نہیں ہیں۔ وہ ان لوگوں کو مندر کی سیڑھیاں چڑھنے پر مجبور کر رہے ہیں جو زندگی میں مندر کا چہرہ دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے۔'

Full View


Full View



فیکٹ چیک:

جب ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کا استعمال کرتے ہوئے تصویر کو سرچ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ یہ تصویر اے آئی ایم آئی ایم کے آفیشل ایکس (ٹویٹر) ہینڈل سے لی گئی تھی۔ تصویر کے کیپشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تصاویر اس وقت لی گئی تھیں جب اویسی موسارام باغ، اندرا نگر اور آس پاس کے علاقوں میں انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ ایم آئی ایم رہنما انتخابی مہم کے دوران حلقے کا پیدل دورہ کر رہے تھے۔ ان کے کسی مندر میں جانے کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

مزید سرچ کرنے پر ہمیں اے این آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ایک ویڈیو ملا، جس میں کہا گیا ہے کہ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور حیدرآباد لوک سبھا امیدوار اسد الدین اویسی کو ملک پیٹ اسمبلی حلقہ میں ان کی انتخابی مہم کے دوران کچھ ہندو پجاریوں نے خوش آمدید کہا۔

مائیک ٹی وی نیوز کے یوٹیوب ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی ایک گلی کے بیچو بیچ، لوگوں کی موجودگی میں اویسی کو پھولوں کا ہار پہنایا گئی اور شال پوشی کی گئی۔ اس طرح کچھ ہندو پجاریوں نے ان کا استقبال کیا۔ لیکن، اس دن ایم آئی ایم لیڈر کے کسی مندر جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Full View

اسی طرح کا ایک ویڈیو دی پرنٹ کے یوٹیوب چینل نے بھی شائع کیا تھا جس کا عنوان تھا "ہندو پجاریوں نے انتخابی مہم کے دوران اسد الدین اویسی کا استقبال کیا"

Full View

لہٰذا وائرل تصویر کو جھوٹے دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ حیدرآباد کے ایم پی امیدوار اسد الدین اویسی نے نہ تو ہندو مندر کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی پوجا میں شامل ہوئے۔

Claim :  حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے انتخابی مہم کے دوران مندر کا دورہ کیا اور پوجا کی
Claimed By :  Social media users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News