Fact Check: کیا مودی نے رام مندر کے مزدوروں کے ساتھ لنچ کیا؟ جانئے وائرل تصویر کی سچائی

مودی کی مزدوروں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھانے کی ایک تصویر بڑے پیمانے پر اس جھوٹے دعوے کے ساتھ شیئر کی جارہی ہے کہ وزیر اعظم نے رام مندر بنانے والے مزدوروں کے لنچ کیا ہے۔ ہماری فیکٹ چیک رپورٹ یہاں پڑھیں

Update: 2023-12-21 06:30 GMT

Ayodhya Ram Mandir


ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر 24 جنوری 2024 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ یہ مندر 380 فٹ لمبا، 250 فٹ چوڑا اور 161 فٹ اونچا ہے۔ مندر کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اسے دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہندو مندر شمار کیا جائے گا۔ مندر کا تعمیراتی کام اگست 2020 میں شروع ہوا تھا اور جیسے جیسے یہ تکمیل کے قریب پہنچ رہا ہے ، ایودھیا رام مندر سے جوڑنے والے کئی پرانے ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کئے جارہے ہیں، جس کے نتیجے میں مندر سے متعلق کئی ساری غلط معلومات عوام میں پھیلتی جا رہی ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مزدوروں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھانے کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وزیر اعظم ایودھیا میں رام مندر کے تعمیراتی کارکنوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھا رہے ہیں۔


Full View


Full View


Full View

فیکٹ چیک:

وائرل تصویر میں کیا گیا یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ اس تصویر میں وزیر اعظم مودی کو 2021 میں کاشی وشوناتھ کوریڈور پروجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کے ساتھ لنچ کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔

اس معاملے کی جانچ پڑتال کیلئے جب ہم نے اس تصویر کا گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں 2021 میں پوسٹ کئے جانے والے کچھ مضامین ملے جن میں اسی طرح کی تصاویر شامل کی گئی ہے۔

India Today کی ایک پورٹ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے کاشی وشوناتھ کوریڈور پروجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا۔ وارانسی کے دو روزہ دورے پر آئے وزیر اعظم مودی نے پیر کے روز کاشی وشوناتھ کوریڈور پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ یہ پروجیکٹ کاشی وشوناتھ مندر کو دریائے گنگا کے کنارے کئی گھاٹوں سے جوڑتا ہے۔

news18.com کی ایک پورٹ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز وارانسی میں کاشی وشوناتھ کوریڈور کے افتتاح کے موقع پر اس پروجیکٹ کے ورکروں کے ساتھ لنچ کیا۔ وزیراعظم جب تصویر کھنچوانے کے لئے ان کے درمیان بیٹھے تو اور بھی مزدور ان کے ارد گرد جمع ہوگئے، ۔ وزیراعظم نے ان مزدوروں کے احترام میں اور انکے کام کی قدر کرتے ہوئے ان کے ساتھ کچھ دیر بیٹھ گئے، اور اس طرح کا برتاو بااثر رہنماؤں میں شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

ANI نیوزنے اپنے ایکس (ٹویٹر) ہینڈل پر اس تصاویر کو ایک کیپشن کے ساتھ شیئر کیا۔ Varanasi: PM Narendra Modi had lunch with the workers involved in construction work of CorrdKashi Vishwanath Dham


اس سے پتہ چلتا ہیکہ وائرل ہونے والی تصویر نئی نہیں بلکہ سال 2021 کی ہے اور اس میں بھارتی وزیر اعظم کو کاشی وشوناتھ کوریڈور پراجیکٹ کے کارکنوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ لہٰذا، یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔

Claim :  The image shows Indian Prime Minister Modi having lunch with the construction workers of the Ram Mandir in Ayodhya
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  Misleading
Tags:    

Similar News