Fact Check: چندرابابو نائیڈو کی گرفتاری پر I.N.D.I.A اتحاد نے مذمتی ٹوئٹ نہیں کیا
: ’’جمہوریت پیچھے ہٹ رہی ہے ہم چندرا بابو نائیڈو کے ساتھ کھڑے ہیں، جب آمریت ایک حقیقت ہے، انقلاب ایک حق بن جائے گا۔ یہ صرف وقت کی بات ہے!
ستمبر 2023 کی علی الصبح تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندرابابو نائیڈو کو نندیال سے آندھراپردیش پولیس نے آندھراپردیش اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں گرفتار کیا۔ اس ضمن میں، تلگودیشم پارٹی کے متعدد قائدین کو گھر پر نظر بند کیا گیا۔
ملک بھر کے کئی قائدین نے اس گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
اس درمیان، ایکس (ٹوئٹر) اکاونٹ @2024_FOR_INDIA نے اس پر چندرابابو نائیڈو کی حمایت پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، آندھراپردیش کے بی جے پی قائدین نے بھی ریاستی پولیس کی اس کارروائی کی مذمت کی ہے۔
اس ٹویٹ کے سامنے آنے کے بعد، چند پلیٹ فارمز نے یہ خبر شیئر کی کہ انڈیا اتحاد اور بی جے پی نے بھی چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر I.N.D.I.A کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں کچھ اس طرح لکھا ہے: ’’جمہوریت پیچھے ہٹ رہی ہے ہم چندرا بابو نائیڈو کے ساتھ کھڑے ہیں، جب آمریت ایک حقیقت ہے، انقلاب ایک حق بن جائے گا۔ یہ صرف وقت کی بات ہے!#WeWillSandWithCBNSir #ChandrababuNaidu #StopIllegalArrestOfCBN
صرف یہ ٹویٹ ہی نہیں، ایکس اکاؤنٹ پر چندرابابو نائیڈو کی گرفتاری اور ٹی ڈی پی لیڈروں کے احتجاج کے بارے میں مسلسل ویڈیوز اور پوسٹس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
یہاں دیکھیے Archive ٹوئٹس۔
اس پوسٹ کا لنکAndhra Friends.comنامی ڈسکشن بورڈ پر شیئر کیا گیا ہے۔ یہ دعوی کرتا ہے: ’’ AP BJP، INDIA Alliance چندرا بابو کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہے‘‘ یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
فیکٹ چیک:
دعویٰ غلط ہے۔ I.N.D.I.A اتحاد کی جماعتوں نے چندرابابو نائیڈو کی گرفتاری کی مذمت نہیں کی ہے۔
انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس (انڈیا) ہندوستان کی 26 سیاسی جماعتوں کا ایک عظیم سیاسی اتحاد ہے جس کی قیادت انڈین نیشنل کانگریس کررہی ہے۔ یہ اتحاد 18 جولائی 2023 کو قائم کیا گیا۔
مکمل تلاش کے بعد بھی ہمیں I.N.D.I.A سیاسی اتحاد کے نام سے کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ یا ویب سائٹ نہیں مل سکی۔
جب ہم نے X اکاؤنٹ ہینڈل @2024_For_INDIA کو تلاش کیا تو اکاؤنٹ کے بائیو میں بتایا گیا کہ اکاؤنٹ اپریل 2010 میں بنایا گیا تھا، جب کہ اتحاد اسی سال یعنی جولائی 2023 میں بنایا گیا ہےاور اس کے صرف 3,414 فالورز ہیں۔
جب ہم نے سوشل میڈیا پروفائل سرچنگ ویب سائٹ social-searcher.com کا استعمال کرتے ہوئے اکاؤنٹ کی تاریخ اور دوسرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو تلاش کیا تو ہمیں اکاؤنٹ کے ٹویٹس میں کچھ تضادات نظر آئے۔ پرانے ٹویٹس پر سندیپ2009 کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
اسی اکاونٹ سے مئی 2014 میں ایک ٹوئٹ شائع کیا گیا تھا اور اس سے ایک صارف کا ردعمل بھی تھا، اور اس ہینڈل کو صاف طور پر @Sandeep2009 کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
یہاں دیکھیے اسکرین شاٹ۔
ایکس پر جب ہم نے ٹوئٹر ہینڈل @Saneep2009 کی سرگرمیوں کے بارے میں تلاش کیا تو ہمیں حالیہ ٹوئٹس ملے جو @2024_For_India ہینڈل کے تحت جھلک رہے تھے۔
لہذا، ٹویٹر ہینڈل @2024_FOR_INDIA کا تعلق ملک میں 26 جماعتوں کے ذریعہ بنائے گئے انڈیا الائنس سے نہیں ہے۔ یہ ایک جعلی اکاؤنٹ ہے جو اتحاد کی نقل کرتے ہوئے بہت سے علاقائی اور قومی مسائل کو ٹویٹ کر رہا ہے۔ پچھلے ہینڈل @Sandeep2009 کو @2024_FOR_INDIA میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ٹی ڈی پی لیڈر چندرابابو نائیڈو کو آندھراپردیش میں گرفتار کیے جانے کے خلاف مذمت والا ٹوئٹ INDIA اتحاد کی جانب سے نہیں کیا گیا۔ دعویٰ غلط ہے۔