Fact Check: آندھرا BJP یونٹ کی طرف سے ٹی ڈی پی بند کی حمایت میں جاری ہونے کا دعویٰ کرنے والا خط FAKE

کل کے ٹی ڈی پی دھرنا کی بی جے پی حمایت کرتی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی، تلگو دیشم پارٹی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ شری نارا چندرابابو نائیڈو کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہے۔

Update: 2023-09-12 17:06 GMT

کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ نے 9 ستمبر 2023 کو ٹی ڈی پی کے صدر اور آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلی چندرابابو نائیڈو کو مبینہ اسکل ڈیولپمنٹ اسکام کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹی ڈی پی نے آندھرا پردیش میں ریاست گیر بند کی کال دی ہے۔ جن سینا پارٹی نے ٹی ڈی پی کی حمایت کرتے ہوئے ایک لیٹر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی بند کی حمایت کرے گی۔ آندھراپردیش بی جے پی صدر ڈی پورندیشوری نے فوری طور پر مسٹر چندرابابو نائیڈو کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

اس صورتحال میں، بی جے پی آندھراپردیش کے تلگو زبان میں لکھا لیٹرہیڈ واٹس ایپ پر کافی وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آندھراپردیش میں ٹی ڈی پی کی جانب سے دئیے گئے ریاست گیر بند کی حمایت کررہی ہے۔

یہ خط پارٹی کے لیٹر ہیڈ پر شائع کیا گیا ہے جس میں دائیں اوپری کونے پر بھارتیہ جنتا پارٹی، آندھرا پردیش، دگوبتی پورندیشوری، ریاستی صدر تحریر ہے، اور اس پر پارٹی دفتر کا پتہ بھی درج ہے۔ اس خط پر تاریخ 10 ستمبر 2023 اور مقام وجئے واڑہ درج کیا گیا ہے۔ اس خط میں تلگو زبان میں کچھ اس طرح لکھا ہوا ہے: “రేపటి టీడీపీ ధర్నాలకు బీజేపీ మద్దత్తు తెలుగుదేశం పార్టీ జాతీయ అధ్యక్షులు, మాజీ ముఖ్య మంత్రివర్యులు శ్రీ నారా చంద్రబాబు నాయుడి గారి అరెస్టును భారతీయ జనతా పార్టీ తీవ్రంగా ఖండిస్తున్నది. చంద్రబాదు గారికి బీజేపీ తరపున పూర్తి సంఘీభావం తెలుపుతున్నాము. రేపు అనగా 11.09.2023 రోజున తెలుగుదేశం పార్టీ నిర్వహించబోయే రాష్ట్ర వ్యాప్త ధర్నాలకు భారతీయ జనతా పార్టీ పూర్తి మద్దత్తు తెలుపుతున్నది. కావున బీజేపీ శ్రణులు ఈ ధర్నాలలో పాల్గొని చంద్రబాబు గారికి సంఘీభావం తెలపాలని మనవి.”

اس خط پر بی جے پی آندھرا پردیش کی صدر شریمتی دگوبتی پورندیشوری کے دستخط ہیں۔

اس دعوے کا ترجمہ کیا گیا تو یہ اس طرح دعویٰ کرتا ہے کہ ’’کل کے ٹی ڈی پی دھرنا کی بی جے پی حمایت کرتی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی، تلگو دیشم پارٹی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ شری نارا چندرابابو نائیڈو کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہے۔ بی جے پی کی جانب سے ہم چندرا بابو کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کل یعنی 11.09.2023 کو تلگو دیشم پارٹی کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے ریاست گیر دھرنوں کی مکمل حمایت کر رہی ہے۔ لہذا ہم بی جے پی کی صفوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان دھرنوں میں شرکت کریں اور چندرا بابو کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔

بی جے پی آندھراپردیش کی جانب سے بند کی حمایت کی خبریں چند میڈیا اداروں نے بھی لی ہیں۔

فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ غلط ہے۔ 11 ستمبر 2023 کو ہوئے ٹی ڈی پی کے احتجاج کی آندھراپردیش بی جے پی نے حمایت نہیں کی ہے۔

جب ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کا استعمال کیا اور بی جے پی آندھرا پردیش کی طرف سے جاری کردہ خط کو تلاش کیا تو ہمیں معلوم ہوا کہ بی جے پی اے پی یونٹ نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔

آندھراپردیش بی جے پی کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاونٹ میں وضاحت کی گئی ہے ان کے نام سے کیا گیا دعویٰ غلط ہے۔ اس کا کیپشن ہے: ’’ తెలుగుదేశం పార్టీ ఇచ్చిన రేపటి బంద్ పిలుపుకు మద్దతు ఇచ్చినట్లుగా ఒక బిజెపి లెటర్ హెడ్ పై నేను మద్దతు పలికినట్లు ఒక ఫేక్ లెటర్ వాట్స్ ప్ గ్రూప్ లలో సర్క్యులేట్ అవుతోంది. ఈ ఫేక్ లెటర్ సర్క్యులేట్ కు కారకుల పై చర్యలు తీసుకోవాలని సైబర్ క్రైమ్ పోలీసులు కు ఫిర్యాదు చేస్తాము. - శ్రీమతి @PurandeswariBJP గారు‘‘

جب اس کا ترجمہ کیا گیا تو یہ دکھاتا ہے: ’’واٹس ایپ گروپوں میں بی جے پی کے لیٹرہیڈ پر ایک جعلی خط جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بی جے پی، تلگو دیشم پارٹی کی جانب سے کیے جارہے کل کے بند کی حمایت کررہی ہے، اور اس پر میری دستخط ہے، غلط ہے۔ ہم سائبر کرائم پولیس میں اس طرح کے فیک لیٹر کو گردش میں لانے والے ذمہ داران کے خلاف شکایت درج کریں گے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ Mrs. @PurandeswariBJP Garu

یہ وضاحت اے پی بی جے پی مہیلا مورچہ کی ریاستی سوشل میڈیا کنوینر وجئے لکشمی نے بھی X پر شیئر کی ہے۔

اے پی بی جے پی کے صدر پورندیشوری نے یہ بھی کہا کہ پارٹی سائبر کرائم پولیس میں شکایت درج کر رہی ہے تاکہ فرضی خط کی گردش کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اس لیے تلگودیشم پارٹی کے احتجاج کی حمایت میں آندھراپردیش بی جے پی کی طرف سے جاری کیے جانے کا دعویٰ کرنے والا خط فرضی ہے، اور یہ دعویٰ کہ اے پی بی جے پی احتجاج کی حمایت کر رہی ہے غلط ہے۔

Claim :  BJP Andhra Pradesh issued a letter stating that it is supporting and participating in the protests organized by TDP in the wake of party chief Chandrababu Naidu’s arrest
Claimed By :  WhatsApp Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News