Fact Check: ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر بھی ڈیپ فیک کا شکار

سچن ٹنڈولکر کا ایک deepfake ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا ہیکہ ان کی بیٹی نے پیشہ ورانہ ویڈیو گیمز کھیل کر اور ان ویڈیوز کی اسٹریمنگ کرکے کامیابی حاصل کی ہے

Update: 2024-02-20 04:41 GMT


ٹالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانہ کے بعد اب سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر بھی آرٹیفیشیل ٹکنالوجی سے تیار کردہ ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئے۔ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ان کا ایک جعلی ویڈیو وائرل ہوا جس میں انہیں یہ بتاتے ہوئَ دکھایا گیا ہیکہ ہر شخص ایک گیمنگ پلیٹ فارم کی تشہیر کرتے ہوئے کس طرح گھر بیٹھے آسانی کے ساتھ کمائِی کرسکتا ہے۔

اس فرضی ویڈیو میں ٹنڈولکر کو Skyward Aviator Quest نامی گیم کی تشہیر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس ویڈیو میں 'فرضی' ٹنڈولکر لوگوں کو بتارہے ہیں کہ کس طرح ان کی بیٹی اس گیم کو کھیل کر کمائی کرتی ہے۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ٹنڈولکر نے مائیکروبلاگنگ سائیٹ X پراپنے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئَے کہا کہ 'یہ ویڈیو جعلی ہیں۔ حیرانی کی بات ہیکہ غلط مقاصد کے حصول کیلئے ٹیکنالوجی کا کس قدر بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔'

انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ جب بھی وہ اس طرح کے ویڈیوز، اشتہارات اور ایپس دیکھیں تو وہ اس مواد کو رپورٹ کریں تاکہ سوشل میڈیا کمپنیاں انکے خلاف کارروائی کرسکے۔ ڈیپ فیک کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹنڈولکر کے چہرے کے تاثرات اور آواز کی تخلیق کرتے ہوئَے وائرل ویڈیو میں یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی ہیکہ سابق کرکٹر من گھڑت کہانی بیان کررہے ہیں۔

ڈیپ فیک کیا ہے؟

ڈیپ فیکس مصنوعی میڈیا ہے۔ مصنوعی ذہانت (AI) اور مشین لرننگ تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے یہ ویڈیوز بنائے جاتے ہیں۔ ان ٹیکنالوجیز کا استعمال موجودہ تصاویر یا ویڈیوز میں تحریف یا تبدیلی کرکے اسے حقیقی ویڈیو یا تصویر کی شکل دینے کیلئے کیا جاتا ہے۔ اس ٹکنالوجی کی مدد سے واقعات ، حالات ، یا بیانات کی عکاسی کی جاسکتی ہے جو کبھی واقع نہیں ہوئے ہیں۔ مختلف مقاصد کے لئے جیسے تفریح ، سیاسی جوڑ توڑ ، اور بدقسمتی سے ، گمراہ کن سرگرمیوں کے لئے بھی ڈیپ فیکس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بعض اوقات الیکشن کے دوران رائے عامہ کو متاثر کرنے کے لیے، سیاست دانوں کو ڈیپ فیک مواد کے ذریعے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ڈیپ فیک ویڈیوز کو غلط معلومات پھیلانے یا جعلی تقاریر تیار کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جو سیاسی شخصیات اور مشہور شخصیات کی ساکھ سے متعلق عوام میں الجھن پیدا کرنے اور ممکنہ نقصان پہنچانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ماضی میں بالی ووڈ کی شخصیات عالیہ بھٹ، کاجول، کترینہ کیف اور رشمیکا مندانا کو ڈیپ فیک کے ذریعے نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

دہلی میں بی جے پی کے دیوالی ملن پروگرام کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ: 'مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کردہ ڈیپ فیکس کی وجہ سے ایک نیا بحران پیدا ہو رہا ہے۔ سماج کا ایک بہت بڑا طبقہ ایسا ہے جس کے پاس متوازی تصدیق کا نظام نہیں ہے اور وہ ان خبروں کو سچ مان لیتا ہے۔ اس سے ہمیں ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ اس موقع پر، وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ان کا گربا کرنے کا فرضی ویڈیو بھی منظر عام پر آیا تھا۔ 'میں نے خود اپنا ڈیپ فیک ویڈیو دیکھا ہے جس میں، میں گربا کر رہا ہوں۔ لیکن سچ یہ ہے کہ میں نے اپنی اسکول کے دنوں کے بعد کبھی گربا نہیں کیا ہے۔'

اب سابق بھارتی کپتان ڈیپ فیک کا شکار ہوگئے ہیں جس میں ایک voice clone بنایا گیا ہے جو ٹنڈولکرکی آواز کی غیر معمولی نقل کرتا ہے۔ اس تحریف شدہ مواد سے بے گناہ افراد کو دھوکہ دینے اور ان کا استحصال کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے بارے میں خدشات پیدا ہوتے ہیں۔ ٹنڈولکر کی جانب سے اس طرح کے جعلی ویڈیوز کو رپورٹ کرنے کا مطالبہ غلط جانکاری اور ڈیپ فیک سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمپس کی جانب سے فوری کارروائی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔



(X پلیٹ فارم نے ایف آئی آر کے بعد زیادہ تر ویڈیوز ہٹا دئے ہیں)

فیکٹ چیک:

تفصیلی تحقیقات کے بعد اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ٹنڈولکر کا وائرل ویڈیو ڈیپ فیک ہے جو مصنوعی ذہانت کی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ویڈیو ہے۔ حقیقی سچن ٹنڈولکر نے ویڈیو میں دکھائے گئے بیانات نہیں دیئے۔ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی تیزی سے انتہائی موثر بنتی جارہی ہے، جس کے نتیجے میں لوگ ایسے ویڈیوز بناسکتے ہیں جو حقیقت پسندانہ نظر آئیں گے اور حقیقی فوٹیج اور ان ویڈیوز میں عام آدمی کیلئے فرق کرنا بہت مشکل ہوجائِیگا ۔ آڈیو اور ویڈیو کوالٹی کے محتاط تجزیے کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ، جس گیمنگ سائٹ سے ٹنڈولکر وابستہ ہیں، اس کے نمائندوں کی جانب سے کوئی قابل اعتماد خبر یا پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی۔

ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کی ایک خامی یہ ہیکہ یہ اکثر چہرے کے تاثرات اور ہونٹوں کی حرکات کے ساتھ آڈیو کو مربوط کرنے میں اطمینان بخش ثابت نہیں ہوتی، اور اس کے تخلیقی ویڈیو میں تضادات نظر آتے ہیں جو حقیقی فوٹیج میں موجود نہیں ہوتے ہیں۔

ٹنڈولکر کے یہ ویڈیوز جعلی ہیں۔ ٹیکنالوجی کے بے تحاشا غلط استعمال کو دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے۔ ہر شخص سے درخواست ہیکہ وہ بڑی تعداد میں اس طرح کے ویڈیوز ، اشتہارات اور ایپس کے بارے میں سوشل میڈیا کمپنیوں کو رپورٹ کریں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو چوکس اور یوزرس کی شکایات کے لئے جوابدہ ہونے کی ضرورت ہے۔ غلط معلومات اور ڈیپ فیکس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ان کمپنیوں کی طرف سے فوری کارروائی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ سچن نے وزارت الیکٹرانک اینڈ آئی ٹی، مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر اور مہاراشٹرا سائبر کرائم محکمہ کو X پر اپنے پوسٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے ہر شخص سے اپیل کی ہیکہ وہ اس طرح کے من گھڑت ویڈیوز کا بائیکاٹ کریں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر نے ایک جعلی ویڈیو کا پردہ فاش کیا ہے جس میں وہ اپنی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کو آن لائن ویڈیو گیمز کے ذریعے کمائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ سابق بھارتی کرکٹ کپتان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X(سابقہ ٹویٹر) پر کڑے الفاظ میں جواب دیتے ہوئے اس طرح کی غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ٹیکنالوجی تجزیہ کار چراغ تلوار کہتے ہیں:

"مصنوعی ذہانت ٹکنالوجی ہماری مدد کے لئے بنائِی گئی ہے! بے معنی چیزوں کی تیاری کے لئے اس ٹکنالوجی کا غلط استعمال کرنا بند کریں! ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ لوگ اسے مناسب طریقے سے استعمال نہیں کرتے ہیں اور پھر شکایت کرتے ہیں کہ "یہ خوفناک ٹکنالوجی ہے"

دی نیو انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، ممبئی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی ڈیپ فیک ویڈیو استعمال کرنے پر منگل کے روز مذکورہ گیمنگ سائٹ کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔

سچن ٹنڈولکر کی ایک گیم ایپلی کیشن کی تشہیر کرنے والا وائرل ویڈیو یقینی طور پر ڈیپ فیک ثابت ہوا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ مواد کو شیئر کرنے سے پہلے احتیاط برتیں اور اس کی صداقت کی جانچ کرلیں۔ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی ڈیجیٹل میڈیا کی ساکھ کے لئے ایک چیلنج ہے، اور آن لائن پلیٹ فارمز پر پھیلائی جانے والی معلومات کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لئے غلط معلومات کے بارے میں محتاط رہنا ضروری ہے۔ سچن ٹنڈولکر نے ویڈیو میں ان کی طرف منسوب کردہ بیانات نہیں دیئے ہیں اور اسلئے اس مواد کو مصنوعی ذہانت کی تکنیک کے ذریعہ تیار کردہ دھوکہ دہی کے طور پر سمجھا جانا چاہئے۔

Claim :  Tendulkar is telling people how his daughter makes money by playing a game
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News