Fact Check: مکیش امبانی نے مہمانوں کی رکابیوں سے لڈو نہیں لئے واپس

مکیش امبانی کا اننت امبانی کی شادی میں مہمانوں کی پلیٹوں سے لڈو واپس لینے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو لو دراصل الٹا چلایا گیا ہے۔

Update: 2024-07-31 15:40 GMT

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی 2024 کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ شادی سے قبل کی تقریبات کئی مہینوں تک جاری رہیں اور کئی قومی اور بین الاقوامی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔ کئی میڈیا اداروں نے حال ہی میں خبر دی تھی کہ امبانی خاندان بکنگھم شائر کے مشہور 7 اسٹار اسٹوک پارک لگژری ہوٹل اور گالفنگ اسٹیٹ میں شادی کے بعد کی تقریب کی میزبانی کر رہا ہے۔ تاہم ہوٹل نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے۔

اس بیچ، مکیش امبانی کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے انہیں جس میں انہیں شادی کی دعوت میں کھانا کھارہے مہمانوں کی پلیٹوں میں رکھے ہوئے لڈو واپس لیتے نظرآ رہے ہیں۔دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دعوت کے دوران ان کے پاس لڈو ختم ہوجانے کی وجہ سے امبانی عام مہمانوں کی پلیٹ سے لڈو نکال کر خاص مہمانوں کو پیش کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 'کھانا کم پڑ گیا ہے تو تھوڑا اڈجسٹ کر لینا'

Full View


Full View


Full View

Full View

فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ فرضی ہے۔ حقیقی ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے مکیش امبانی کو مدعوعین کی پلیٹوں سے لڈو واپس لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

جب ہم نے اننت امبانی کی شادی سے پہلے کی تقریبات کے بارے میں کیورڈس سے گوگل سرچ کیا تو پتہ چلا کہ فروری میں امبانی خاندان نے شادی سے پہلے کی ایک رسم کیلئے دعوت کی تھی جس میں انہوں نے ریلائنس ٹاؤن شپ کے قریب جوگواڑ گاؤں کے لوگوں کو کھانا کھلایا تھا۔

اے این آئی نے مکیش امبانی کی جانب سے مہمانوں میں لڈو تقسیم کرنے کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "#WATCH | اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل کی تقریبات جام نگر میں ریلائنس ٹاؤن شپ کے قریب جوگواڑ گاؤں میں "انا سیوا" کے ساتھ شروع ہوئیں۔ مکیش امبانی، اننت امبانی اور امبانی خاندان کے دیگر افراد نے گاؤں والوں کو روایتی گجراتی کھانا پروسا۔ رادھیکا کی نانی اور والدین ویرن اور شیلا مرچنٹ نے بھی انا سیوا میں حصہ لیا تھا۔ تقریبا 51 ہزار مقامی باشندوں کو کھانا کھلایا جائے گا اور یہ سلسلہ اگلے چند دنوں تک جاری رہے گا۔"

اسی ویڈیو کو کئی میڈیا اداروں کے یوٹیوب چینلوں پر بھی شیئر کیا گیا تھا۔ 'دیش گجراتی ایچ ڈی' نے اس ویڈیو کو 'مکیش امبانی، اننت، رادھیکا نے جام نگر کے 51,000 لوگوں کو کھانا کھلایا' کہ عنوان سے شیئر کیا ہے| پرویڈنگ ماس میل'

Full View

اکنامک ٹائمز کے مطابق ارب پتی مکیش امبانی نے جام نگر میں ریلائنس ٹاؤن شپ کے قریب جوگواڑ گاؤں کے دیہاتیوں کو کھانا پیش کرکے شادی سے قبل کی تقریبات کا آغاز کیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مکیش امبانی اور اننت امبانی، فیملی کے دیگر ممبروں کو گاؤں والوں کو روایتی گجراتی کھانا پیش کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ دلہن کی نانی اور والدین ویرین اور شیلا مرچنٹ نے بھی انا سیوا میں حصہ لیا۔ انا سیوا شادی سے پہلے کی رسم کا حصہ ہے جواگلے چند دنوں تک جاری رہے گی اور توقع ہے کہ اس رسم میں تقریبا 51 ہزار مقامی لوگوں کو کھانا پروسا جائے گا۔

لہذا، مکیش امبانی کا مدعوعین کی پلیٹوں سے لڈو واپس لینے کا وائرل ویڈیو ایک جعلی ویڈیو ہے۔ جھوٹا دعویٰ کرنے کے لئے اصل ویڈیو کو الٹ دیا گیا ہے۔ اصل ویڈیو میں مکیش امبانی کو دراصل میز پر بیٹھے لوگوں کو لڈو پیش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ دعویٰ غلط ہے۔

Claim :  مکیش امبانی نے اننت امبانی کی شادی میں آئے مہمانوں کی رکابیوں سے لڈو واپس لئے
Claimed By :  Social media users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News