Fact Check: بھارت منڈپم میں منعقدہ جی20 انڈیا کے خصوصی عشائیہ میں کسی کاروباری شخصیت کو مدعو نہیں کیا گیا
اس پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بزنس لیڈرس بشمول گوتم شناتی لال اڈانی اور مکیش امبانی بھی خصوصی عشائیہ کے مدعوین میں شامل تھے۔
ایک انفوگرافک میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 9 ستمبر 2023 کو بھارت منڈپم میں منعقدہ G20 انڈیا گالا ڈنر میں 500 سے زیادہ ممتاز کاروباری رہنماؤں کو مدعو کیا گیا تھا، یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر کافی شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بزنس لیڈرس بشمول گوتم شناتی لال اڈانی اور مکیش امبانی بھی خصوصی عشائیہ کے مدعوین میں شامل تھے۔
یہ پوسٹ کچھ اس طرح ہے: ’’ 500 تاجروں بشمول امبانی اور اڈانی کو جی 20 ڈنر میں مدعو کیا گیا۔ جی 20 چوٹی کانفرنس دہلی کے پرگتی میدان میں ہوگی جس کی 2500 کروڑ روپے کی لاگت سے تزئین و آرائش کی گئی ہے۔‘‘
فیکٹ چیک:
انفوگرافک اور رائٹرز کے ایک مضمون کے ردعمل میں جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ممتاز کاروباری رہنماؤں کو عشائیے میں مدعو کیا گیا ہے، پریس انفارمیشن بیورو (PIB) نے تصدیق کی کہ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے ، ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ کسی کاروباری رہنما کو عشائیے میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔
’یہ دعویٰ گمراہ کن ہے‘‘، پی آئی بی فیکٹ چیک نے ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا ہے اور اس تعلق سے ایک میڈیا رپورٹ کو بھی جوڑا ہے۔
بین الاقوامی شرکاء کے حوالے سے، امریکی صدر جو بائیڈن، برطانوی وزیر اعظم رشی سنک، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدہ جیسے قابل ذکر رہنما جی 20 گالا ڈنر میں موجود تھے۔
جی20 لیڈران کی عشائیہ میں شرکت کا ویڈیو یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔
اس طرح اس بات کی تصدیق ہو جاتی ہے کہ جی 20 سمٹ کے سلسلے میں منعقدہ عشائیے میں صنعتکاروں کو مدعو نہیں کیا گیا۔ اس لیے یہ دعویٰ گمراہ کن معلومات پر مبنی ہے۔