Fact Check: اوڈیشہ میں بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد اوڈیشہ کے اومفیڈ دودھ کی پیکیجنگ کو بھگوا رنگ میں رنگ دیا گیا

اوڈیشہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار میں آنے کے باوجود اومفیڈ دودھ کی پیکیجنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ سرکاری ڈیری کوآپریٹو نے اپنی اصل پیکیجنگ ڈیزائن کو برقرار رکھا ہے۔

Update: 2024-07-30 16:02 GMT

نوین پٹنائک حکومت نے اوڈیشہ کی عوام کی خدمت کے لئے مختلف فلاحی اسکیمیں نافذ کی ہیں۔ ان اقدامات میں اسکولی تعلیم، صحت عامہ کی خدمات، پانچ روپے کا مڈ ڈے میل (آہار یوجنا) اور صحت کارڈ اسکیم سمیت دیگراسکیمیں شامل ہیں۔ ریاستی حکومت نے ہر شعبے میں عام لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعت بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) نے اکثر ان اسکیموں پر اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت ان تمام عوامی خدمات میں بی جے ڈی (بیجو جنتا دل) کی نمائندگی کرنے والے سبز رنگ کا استعمال کر رہی ہے۔

اوڈیشہ میں حالیہ اسمبلی الیکشن میں حکومت کے بدلنے کے بعد ایل اے سی سی ایم آئی (لوکیشن ایکسیسیبل ملٹی ماڈل انیشی ایٹو) بسوں کا رنگ خاص طور پر ڈھینکنال بس اسٹینڈ کا رنگ سبز کی جگہ بھگوا کر دیا گیا ہے۔

اوڈیشہ کے ایک سیٹلائٹ چینل او ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ''اوڈیشہ کے ڈھینکنال ضلع میں LACCMI بس سروس کا نام بدل کر 'مکھیا منتری بس سیوا' اور ان کا رنگ بھگوا اور سفید کر دیا گیا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ ببھوتی بھوشن جینا نے بسوں کی ری برانڈنگ کا اعلان کیا، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ رنگ تبدیل کرنے کا حکم کس نے دیا تھا۔

بھارت میں امول کی طرح، اومفیڈ (اوڈیشہ اسٹیٹ کوآپریٹو دودھ پروڈیوسرفیڈریشن لمیٹڈ) 1980 کے بعد سے دودھ اور دودھ کی مصنوعات کے میدان میں اوڈیشہ کا سب سے جانا پہچانا برانڈ ہے۔ اومفیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے وجے کلانگے کی تقرری کے بعد کمپنی نے مختلف شعبوں میں قابل ذکر کامیابی حاصل کی۔ حال ہی میں ، اومفیڈ نے ووٹنگ سے متعلق عوام میں بیداری لانے کیلئے ایک نئے ڈیزائن میں پروڈکٹ پیکیجنگ کا نیا لوگو جاری کیا جو عام کی توجہ کا مرکز بنا۔ اوڈیشہ کی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے عالمی شہرت یافتہ رتھ یاترا 2024 کے موقع پر ایک مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔



اس پس منظر میں دودھ کے دو پیکٹوں کی ایک تصویر اوڈیا ٹیکسٹ کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل کی جارہی ہے۔ ଓମ୍ଫେଡ଼ କ୍ଷୀର ପ୍ୟାକେଡ ରଙ୍ଗ ବି ବଦଳେଇ ଦେଲେ"

ترجمہ: "انہوں نے اومفیڈ دودھ کی پیکیجنگ کا رنگ بھی تبدیل کردیا"۔


فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ فرضی ہے کہ اومفیڈ نے اپنے دودھ کی پیکیجنگ کا رنگ بدل دیا ہے۔ وائرل تصویر دراصل ایک نیا پروڈکٹ ہے۔ موجودہ مصنوعات اب بھی اپنے حقیقی رنگوں میں مارکیٹ میں دستیاب ہیں.

ہم نے تصدیق کی کہ اومفیڈ نے حال ہی میں اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر دودھ کی تشہیر شیئر کی ہے ، جس میں پروموشنل پوسٹر میں پرانی پیکیجنگ کو دکھایا گیا ہے۔

سرچ کے دوران ہمیں رنگ کی تبدیلی سے متعلق ایک ایکس صارف کے سوال کا اومفیڈ کی جانب سے جواب ملا: "یہ نئے اجزاء کے ساتھ بنایا گیا نیا پروڈکٹ ہے جسے جلد ہی لانچ کیا جائے گا۔ مارکیٹ ٹرائل جاری ہے۔ اس سے پہلے کی مصنوعات (موجودہ رنگوں کے ساتھ) پہلے ہی مارکیٹ میں موجود ہیں۔ او ایم ایف ای ڈی تھیم کا رنگ (نیلا اور گلابی رنگ) تبدیل نہیں کیا جائے گا۔"

اگر آپ تفصیل میں پیکیجنگ کا مشاہدہ کریں گے تو اس کی ایکسپائری اور مینوفیکچرنگ کی تاریخ کے ساتھ ہے تو اس میں یہ الفاظ آپ کو نظر آئِیں گے : Not for sale


لہذا، ہم اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ یہ دعویٰ فرضی ہے. اومفیڈ نے اپنے دودھ کی پیکیجنگ کا رنگ تبدیل نہیں کیا۔ وائرل ہونے والی تصویر ایک نئے پروڈکٹ کے ہیں جبکہ پرانی پروڈکٹس اپنے موجودہ رنگوں کے ساتھ مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔

Claim :  اوڈیشہ میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد، الزامات لگائے جارہے ہیں کہ اومفیڈ دودھ کی پیکیجنگ کو بھگوا رنگ دیا گیا ہے
Claimed By :  Social media users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News