Fact Check:سولر پینل کی توڑ پھوڑ کا پرانا ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ دوبارہ وائرل

مہاراشٹرا کے چالیس گاوں میں مزدوروں کی اجرت کی عدم ادائیگی پر 100 میگاواٹ کی سولر پینل کی تنصیبات پر توڑ پھوڑ کی کارروائی کا پرانا ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ دوبارہ وائرل کیا جارہا ہے۔

Update: 2024-09-11 05:00 GMT

حالیہ دنوں میں بھارت نے شمسی توانائی سے 70 ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ہدف پار کرلیا ہے۔ شمسی توانائی سے بجلی بنانے کے معاملے میں راجستھان شمار دیگر ریاستوں کے مقابلے سرفہرست ہے۔

شمسی توانائی سے بجلی بنانے کے معاملے میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش ریاستیں، 4 ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی کے ساتھ بالترتیب چھٹے اور ساتویں مقام پرہیں۔ تلنگانہ کے ناگر کرنول ضلع میں کونڈہ ریڈی پلّی نامی گاوں کو پوری طرح سے شمسی توانائی سے لیس گاوں قراردینے کے امکانات ہیں۔

اس بیچ، سوشل میڈیا پر ایک پیغام وائرل ہورہا ہے جس میں چند لوگوں کو سولر پینل یعنی شمسی پلیٹس کو ہتوڑی سے توڑتے دکھاکر دعویٰ کیا گیا ہیکہ 'ہندو پنڈت کے کہنے پر عوام' سولر پینل کی توڑ پھوڑ کررہی ہے۔

ترکی کے RTE Urdu نے اس ویڈیو کو اردو کیپشن کے ساتھ شئیر کیا ہے: "بھارت میں ہندو پنڈت کے کہنے پر عوام نے سولر پلیٹس پر حملہ کر دیا۔ پنڈت کا کہنا تھا کہ اگر ہم سولر انرجی استعمال کریں گے تو سورج دیوتا کو پریشان کر دیں گے۔"

گذشتہ جون میں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جناب سے اس دعوے کو بڑے پیمانے پر شئیر کیا گیا تھا۔
Full View


فیکٹ چیک:

تلگو پوسٹ فیکٹ چیک ٹیم نے اپنی تحقیق میں پایا کہ وائرل ویڈیو پرانا ہے جسے گمراہ کن دعوے کے ساتھ دوبارہ شئیر کیا جارہا ہے۔

وائرل دعوے کی جانچ پڑتال کیلئے سب سے پہلے ہم نے اس ویڈیو سے چند کلیدی فریمس حاصل کئے اور انکی مدد سے گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں اس واقعے کی توثیق کرتے کئ نیوز آرٹیکلس اور ویڈیوز ملے۔

ہمیں 21 جون 2018 کو HetoGrow Capital نامی افریقی یوٹیوب چینل پر یہ ویڈیو ملا جس میں یہی دعویٰ کیا گیا تھا کہ 'یقین نہیں ہوتا کہ ہندو پجاری کے کہنے پر کہ سولر پینل بھگوان کے خلاف ہیں، اسلئے گاوں والوں نے یہاں توڑ پھوڑ مچائی۔'

" This is supposedly a world bank solar power installation in India in a village to provide electricity and water supply. 😳😳😳😳 But The villagers took action to destroy the installation after a Hindu Priest claimed the solar panels were fighting their gods. 😢😢😢😢. Freaking unbelievable! "

Full View

ہمیں اپنی تحقیق کے دوران GO News کا ایک ٹوئیٹ ملا۔ 21 فروری 2018 کو کئے گئے اس ٹوئیٹ میں بتایا گیا ہیکہ مہاراشٹرا کے چالیس گاوں میں مزدوروں نے اجرت نہ ملنے پر سولر پینل کو نقصان پہنچایا۔

ہم نے اس گاوں کے نام سے اور سولر پینل جیسے کیورڈس سے گوگل سرچ کیا تو ہمیں انگریزی زبان کے دی پرنٹ کے ویب سائیٹ پر 29 مارچ 2018 کا ایک آرٹیکل ملا جس میں اس وقت عام آدمی پارٹی کے فیس بک پیچ مزدوروں کو بی جے پی کے حمایتیوں کے نام سے پھیلائی گئی فرضی خبر کی قلعی کھولی گئی تھی۔

اس آرٹیکل میں این ڈی ٹی وی کی نیوز اینکر گارگی راوت کی ٹوئیٹ شامل کی گئی جس میں انہوں نے climat samurai کے حوالے سے کہا تھا کہ مہاراشٹرا میں 100 میگاواٹ کے سولر پلانٹ کے مزدوروں نے محنتانہ نہ ملنے پر پلانٹ پر تباہی مچائی۔


Full View
کسی وجہ سے یہ ویب سائیٹ کھل نہیں رہا ہے، تاہم، اس آرٹیکل کا ارکاوئیو ورژن آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
اس جے بی ایم سولر پلانٹ کو گوگل میاپس پر آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔


Full View
مہاراشٹرا کے چالیس گاوں میں اجرت نہ ملنے پر مزدوروں کی جانب سے سولر پینل کی توڑ پھوڑ کا پرانا ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل کیا جارہا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا کہ پرانے ویڈیو کو جس گمراہ کن دعوے کے ساتھ شئیر کیا گیا تو، ہو بہو اسی طرح دوبارہ وائرل کیا جارہا ہے۔ ہم نے اپنی جانچ پڑتال میں وائرل ویڈیو میں کیا گیا دعویٰ گمراہ کن پایا۔
Claim :  مذہبی عقیدہ کی بنیاد پر بھارت میں سولر پینل کی تباہی
Claimed By :  Social media users
Fact Check :  Misleading
Tags:    

Similar News