Fact Check: ٹرمپ کے نائب صدارتی امیدوار جے ڈی وینس کی آر این سی میں آمد پر حاضرین نے نہیں لگایا "انڈیا، انڈیا" کا نعرہ
ریپبلکن نیشنل کنونشن میں جب ڈونلڈ ٹرمپ کے نائب صدارتی امیدوار جے ڈی وینس اپنی بھارتی اہلیہ اوشا چلوکوری کے ساتھ پہنچے تو حاضرین نے 'انڈیا، انڈیا' کے نعرے نہیں لگائے
15 جولائی کو میلواکی میں ریپبلکن نیشنل کنونشن (آر این سی) میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو اپنا نائب صدارتی امیدوار نامزد کیا تھا۔ وینس نے اپنی بھارتی نژاد اہلیہ اوشا کے ساتھ کنونشن میں مندوبین کا استقبال کیا۔ جے ڈی وینس نے اکثر کہا ہیکہ "ان کی کامیابی کے پیچھے اوشا کا ہاتھ ہے۔ میگن کیلی شو میں 2020 کے ایک انٹرویو کے دوران ، وینس نے اپنی بیوی کو ایک "طاقتور خاتون کی آواز کے طور پر بیان کیا تھا جو ان کی رہنمائی کرتی ہے۔ ''اوشا یقینی طور پر مجھے حقیقت سے روشناس کراتی ہے۔ اگر مجھے تھوڑا سا زیادہ غصہ آتا ہے یا تھوڑا سا فخر ہوتا ہے، تو میں اپنے آپ کو یاد دلاتا ہوں کہ وہ مجھ سے کہیں زیادہ کامیاب ہے۔"
ٹی وی 9 بھارت ورش نے "جے ڈی وینس کا بھارت کے ساتھ تعلق" کے عنوان سے ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کیا۔ ویڈیو میں اینکر نے بتایا کہ کس طرح جے ڈی نے اوشا سے ملاقات کی اور کس طرح ان کی شادی ہوئی۔
دی ڈیلی سگنل کی سینئر رپورٹر میری مارگریٹ اولوہان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ '@JDVance1 نے بتایا کہ ان کی ہندو بیوی اوشا نے کس طرح اپنے عیسائی عقیدے کی تلاش میں ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی حمایت کی۔'
اس پس منظر میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں ہم جے ڈی وینس کو اپنی بیوی اوشا کے ساتھ ایک تقریب میں داخل ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ آڈیو میں، ہم "بھارت ... بھارت...'' جیسے نعرے سنتے ہیں جیسے کوئی انکی پرجوش آمد کررہا ہو۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے صارفین نے اس ویڈیو کو اس دعوے کے ساتھ شیئر کیا کہ "ریاستہائے متحدہ بھارت کے نعروں کو سنیں۔''
جبکہ ایک اور صارف نے اسی ویڈیو شئیر کرتے ہوئَے کہا کہ جے ڈی وینس امریکہ کی ممکنہ خاتون دوم اوشا چلوکوری کے ساتھ آر این سی کنونشن میں داخل ہوئے تو "انڈیا انڈیا" کے نعرے لگوائے گئے۔
فیکٹ چیک:
تحقیق کے دوران ہم نے اس دعوے کو جھوٹا پایا۔ وائرل ویڈیو میں آڈیو کو تبدیل کردیا گیا ہے۔
انٹرنیٹ پر سرچ کے دوران، ہمیں یہ بھی پتہ چلا کہ فوربز بریکنگ نیوز نے اسی ویڈیو کو ایک لائیو اسٹریم میں اپ لوڈ کیا جس کا عنوان تھا " ملواکی، وسکونسن میں آر این سی کا آغاز، ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو نائب صدراتی امیدوار نامزد کیا"۔ 3:00:58 ٹائم اسٹیمپ پر ، ہمیں وائرل کلپ کا صحیح فریم ملا۔ لائیو اسٹریم میں، ہم نے "انڈیا ... " کے بجائے ایک کنٹری بینڈ کوبینڈ بجاتے ہوئے سنا اور کنوشن میں بھارت۔۔۔بھارت...'' کی نعرہ بازی نہیں کی گئی۔
ہم نے یہ بھی پایا کہ وال اسٹریٹ جرنل نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو کا ایک مختصر ورژن اپ لوڈ کیا جس کا عنوان تھا "آر این سی میں جے ڈی وینس نائب صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد "۔ اس ویڈیو میں، ہمیں نعرہ بازی دعوے کی حمایت کرنے والا کوئی آڈیو نہیں ملا۔
مندرجہ بالا ویڈیوز کی بنیاد پر، ہم نے پایا کہ یہ دعوی غلط ہے. وائرل ویڈیو کا آڈیو تبدیل کردیا گیا ہے۔ اصل ویڈیو میں ، کوئی "بھارت ... بھارت...'' کے نعرے نہیں لگوائے گئے، اس کے بجائے کنٹری بینڈ کے بجانے کی آواز سنائی دے رہی تھی۔