Fact Check: راہول گاندھی نے 2024 کے عام انتخابات سے قبل مفت موبائل ریچارج آفر کا کوئی اعلان نہیں کیا

کچھ لوگ ایک وائرل مسیج شیئر کر رہے ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ راہول گاندھی نے مبینہ طور پر 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس پارٹی کو ووٹ دینے پر مفت موبائل ریچارج کی پیش کش کا اعلان کیا ہے

Update: 2023-12-12 09:30 GMT

Rahul Gandhi Mobile recharge

ان دنوں سوشل میڈیا کے واٹس ایپ پلیٹ فارم پرایک پیغام وائرل ہو رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انڈین نیشنل کانگریس پارٹی، تمام بھارتی صارفین کو پارٹی الیکشن میں پارٹی کی حمایت کرنے پر 3 مہینوں کے مفت موبائیل ریچارج کی پیشکش کر رہی ہے۔ اس وائرل پوسٹ میں ایک URL لنک شیئر کرتے ہوئے صارفین سے کہا گیا کہ وہ 15 دسمبر تک اعلان کردہ مفت ریچارج آفر سے فائدہ اٹھانے کے لئے مسیج میں دئے گئے ویب سائٹ لنک پر کلک کریں۔

وائرل میسیج انگریزی میں ملاحظہ کریں: Rahul Gandhi is giving 3 months Free recharge to all Indian users so that more and more people can vote for Congress in 2024 elections and Congress government can be formed again. Click on the link given below to get 3 months free recharge ( Last date - 15 December 2023)


فیکٹ چیک:

کانگریس کی جانب سے مبینہ وائرل مسیج میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے، کیونکہ پارٹی کی طرف سے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

نہ تو راہول گاندھی نے اور نہ ہی انکے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز یا انکی آفیشل ویب سائٹ پر تمام شہریوں کے لئے مفت موبائل ریچارج کا ایسا کوئی اعلان کیا گیا ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس (INC) کی جانب سے بھی شہریوں کو مفت موبائل ریچارج دینے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ اگر راہول گاندھی یا کانگریس پارٹی نے ایسا کوئی اعلان کیا ہوتا تو کئی میڈیا کے ادارے اس اعلان کے بارے میں اسے رپورٹ کرتے لیکن ہماری نظر سے اس اعلان سے متعلق کسی بھی میڈیا کی جانب سے شائع شدہ ایسی کوئی خبر نہیں گذری۔

اس کے علاوہ، وائرل پوسٹ میں فراہم کردہ ویب لنک کا انڈین نیشنل کانگریس پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ایک spam لنک ہے، اس پر کلک نہ کریں اور نہ ہی اسے دوسروں کو شئیر کریں کیونکہ یہ اصل میں ایک جعلی ویب سائٹ ہے اور لنک پر کلک کرنے سے ہیکرز آپ کی ذاتی معلومات جیسے آپ کے پاس ورڈ، کریڈٹ کارڈ کی معلومات وغیرہ چوری کر سکتے ہیں۔ اس لئے اس طرح کے دھوکہ دہی والے پیغامات سے ہوشیار رہیں۔

واضح رہے کہ راہول گاندھی نے 2024 کے عام انتخابات سے قبل شہریوں کو مفت موبائل ریچارج کی پیشکش کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

Claim :  Rahul Gandhi announced free mobile recharge offer to citizens ahead of the 2024 General Elections
Claimed By :  WhatsApp users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News