Fact Check: راہل گاندھی نے ملک میں صرف اقلیتوں کی آبادی کا پتہ لگانے کے لئے ایکسرے کا تذکرہ نہیں کیا

راہول گاندھی نے ملک میں اقلیتی آبادی کو خصوصی طور پر فلٹر کرنے کے لئے ایکسرے کے استعمال کی تجویز نہیں دی۔ وائرل ویڈیو میں ان کے تبصروں کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا تھا۔

Update: 2024-04-30 08:30 GMT

موسم گرما کی شدید گرمی کی طرح، آئندہ 2024 کے عام انتخابات کے پیش نظرملک میں سیاسی ماحول بھی گرم ہوتا جارہا ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما رائے دہندگان کو راغب کرنے کے لئے ہر روز نئے منشور لے کر آرہے ہیں۔ 6 اپریل کو کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے تلنگانہ کے حیدرآباد میں نیائے پتر (کانگریس کا انتخابی منشور) جاری کیا۔

راہول گاندھی کا 42 سیکنڈ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے جس میں وہ عوام سے ہندی میں خطاب کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس میں انہوں نے یہ بات کہی۔

“देश का एक्सरे करदेंगे, दूध का दूध पानी का पानी होजाएगा, माईनोरिटिस को पता लगेगा की देशमे उनकी भागीदारी कितनी है। इसके बाद हम फाईनैनसिअल और इंस्टिट्यूशनल सर्वे करेंगे ये पता लगाएंगे हिंदुस्तान का धन किसके हाथ में, कौन सी बर्ग के हाथ में है । और इस ऐतिहासिक कदम के बाद, हम क्रांतिकारी काम सुरु करेंगे । जो आपका हक बनता है बो हम आपकेलिये आपको देनेका काम करेंगे”।

ترجمہ : "دیش کی آبادی کا ایک ایکس کروائیں گے جس سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائیگا۔ اس سے اقلیتوں کی ملک میں آبادی اور انکی حصہ داری کا پتہ چلےگا۔ اس کے بعد مالیاتی اور ادارہ جاتی سروے کریں گے، یہ طے کرنے کے لئے کہ بھارت میں کون سا طبقہ ذخیرہ اندوزی کر رہا ہے۔ پھر اس تاریخی اقدام کے بعد آپ کو وہ کچھ ملے گا جس کے آپ مستحق ہیں۔"

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو اس دعوے کے ساتھ شیئر کیا: 'دیش کا ایکس رے کر دیں گے۔ اقلیتوں کو پتہ چل جائے گا ان کی حصہ داری کتنی ہے۔'

راہل گاندھی اب اپنے ہندو فوبیا اور مارکسی اسلام پسند نظریات کو اب کھل کر بیان کررہے ہیں۔ اس ہیش ٹیگ کے ساتھ اس کھلے عام فرقہ وارانہ تقریر کو سنیں #WealthRedistributionPlan



فیکٹ چیک:

تحقیق کے بعد ہم نے پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ ویڈیو کو ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔


جب ہم نے "نیائے پتر - حیدرآباد میں کانگریس منشور لانچ" جیسے کی ورڈس کے ساتھ گوگل سرچ کیا، تو ہمیں راہل گاندھی کے سرکاری یوٹیوب چینل پر ایک لائیو اسٹریم ملا۔ وائرل کلپ کا اصل ورژن 31.55 ٹائم اسٹیمپ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ راہل گاندھی نے اپنی تقریر میں اقلیتوں کے ساتھ ساتھ دلتوں، آدیواسیوں، او بی سی اور عام زمرے کے غریب لوگوں کا ذکر کیا، اور اس حصہ کو وائرل پوسٹ میں ایڈٹ کیا گیا ہے۔

Full View

گوگل ریورس امیج سرچ کے دوران ، ہم نے پایا کہ ایک سوشل میڈیا صارف نے اپنے اکاؤنٹ میں اس تقریر کی حقیقی کلپ شیئر کی ہے۔

لہٰذا یہ دعویٰ غلط ہے۔ وائرل کلپ کو بار ایڈٹ کرکے شئیر کیا گیا ہے۔ اصل تقریر میں راہل گاندھی نے اقلیتوں کے ساتھ دلتوں، آدیواسیوں، او بی سی اور عام زمرے کے غریب لوگوں کا بھی ذکر کیا تھا۔

Claim :  عوام سے خطاب کے دوران راہل گاندھی نے ملک میں اقلیتوں کی آبادی کا پتہ لگانے کے لئے ایکسرے کرانے کی بات کی
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News