Fact Check: رتن ٹاٹا نے بھارتی فوج کو بلیٹ پروف بسیں نہیں کیں فراہم
سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دعویٰ کیا جارہا ہیکہ 86 سالہ معروف صنعت کار رتن ٹاٹا نے بھارتی فوج کو بلیٹ پروف بسوں کا عطیہ دیا ہے۔
رتن ٹاٹا معروف بھارتی صنعت کار ہیں جنہوں نے حالیہ دنوں میں اپنی 86 ویں سالگرہ منائی۔ وہ اپنی رفاہی سرگرمیوں کے لئے جانے جاتے ہیں۔ حکومت ہند کی جانب سے انہیں ملک کے دو سب سے بڑے سویلین ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک بڑی بس کی تصویر وائرل کرتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ رتن ٹاٹا نے اس بس کا عطیہ دیا ہے۔ اس بس کی خاص بات یہ ہیکہ یہ ایک بلیٹ پروف اور بم پروف گاڑی ہے۔ اس تصویر کو ہندی میں لکھے گئے دعوے کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے: मशहूर उद्योगपति रतन टाटा ने भारतीय सेना को बुलेट प्रूफ और बम प्रूफ बसें उपलब्ध कराई है!”
ترجمہ: اس مسیج میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ "مشہور صنعت کار رتن ٹاٹا نے بھارتی فوج کو بلیٹ پروف اور بم پروف بسیں فراہم کی ہیں!"
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ رتن ٹاٹا نے بھارتی فوج کو یہ بس پیش نہیں کی تھی بلکہ اسے مدھانی نے سی آر پی ایف کے لئے تیار کیا تھا۔
اس معاملے کی تحقیق کرنے کیلئے جب ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کا استعمال کرتے ہوئے اس تصویر کو سرچ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ یہ تصویر ستمبر 2017 میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایکس (ٹویٹر) ہینڈل سے شیئر کی گئی تھی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ 'بکتر بند بس اور بھابھا کوچ، ہلکی پھلکی بی پی جیکٹ، جو مدھانی نے #makeinindia کے تحت تیار کی تھی، آج ڈی جی۔ سی آر پی ایف کے حوالے کی گئی۔
اس معاملے کی مزید تحقیق کی گئی تو ہمیں مدھانی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی اسی طرح کی ایک تصویر ملی۔
Aerodynamics نامی ایکس ہینڈل کی جانب سے شیئر کردہ ایک پوسٹ میں بھی اسی طرح کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ 'حیدرآباد میں قائم مدھانی، DefExpo2020 میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں فوجیوں کی نقل و حرکت کے لیے اپنی لائٹ بلیٹ پروف گاڑیاں (LBPVs) اور میڈیم بلیٹ پروف گاڑیاں (MBPVs) کی نمائش کرے گی۔ ایل بی پی وی بس 7.62 x 39 میٹر ایم ایس سی کے خلاف حفاظت کرتی ہے اور فوج کیلئے یہ مکمل بس ہے۔'
آل انڈیا ریڈیو کے ایکس (ٹویٹر) اکاونٹ نے سی آر پی ایف کو پیش کی گئی بکتر بند بس کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ '@nsitharaman نے بکتر بند بس، ARGO اوینجر گاڑی کو #CentralArmedPolice فورسز کے حوالے کرتی ہوئے ۔ وزیر داخلہ بھی موجود تھے @rajnathsingh۔
NDTV نے رپورٹ کیا تھا کہ وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کی موجودگی میں بلیٹ پروف بسوں کو سی آر پی ایف کو سونپا گیا۔
لہٰذا وائرل تصویر میں بلیٹ پروف اور بم پروف بس کو دکھایا گیا ہے جو مدھانی نے ستمبر 2017 میں سی آر پی ایف کے حوالے کی تھی۔ رتن ٹاٹا کی جانب سے بھارتی فوج کو بلیٹ پروف اور بم پروف بس کا عطیہ دینے کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔