Fact Check: ریونت ریڈی نے مسلم ڈیکلریشن کے فنڈ جمع کرنے کے لئے مندر کی زمینات بیچنے کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا

تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی نے مسلم ڈیکلریشن کے مقاصد کے حصول کے لئے مندر کی زمینوں کو فروخت کرکے فنڈز اکٹھا کرنے کی بات کہی ہے، لیکن یہ دعویِٰ غلط ہے۔

Update: 2023-11-20 04:30 GMT


تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اے ریونت ریڈی ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کاماریڈی حلقہ اسے بھارت راشٹر سمیتی [ بی آر ایس] کے صدر اور وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف مقابلہ کر رہے ہیں۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخ قریب آرہی ہے ، سیاسی قائدین رائے دہندگان کو متاثر کرنے کے لئے اپنی مہم میں شدت لارہے ہیں۔
اس بیچ Way2News میں شائع شدہ خبر کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ریونت ریڈی نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ اگر کانگریس حکومت اقتدار میں آئی تو، مندروں کی زمینوں کی نیلامی کرکے اس سے حاصل ہونے والے فنڈز سے مسلم ڈیکلریشن کے وعدوں کی تکمیل کرے گی۔
وائرل تصویر میں کیا گیا دعوی
“వక్ఫ్ భూములు అమ్మరు టా, దేవాలయ భూములమ్మి ముస్లిం లకీ పంచి పెడతారు టా ఈ కాంగ్రెసోళ్లు, ఎంత సిగ్గుమాలిన వెధవలు, వీళ్ళని నమ్మి ఇంకా ఓట్లు వేసే హిందువులను అనాలి”
ترجمہ : یہ کانگریسی لوگ وقف بورڈ کی زمینیں نہیں بیچیں گے، بلکہ مندروں کی زمینیں مسلمانوں میں تقسیم کریں گے۔ بے شرم لوگ۔ ان پر بھروسہ کرنا اور انہیں ووٹ دینا ہندوؤں کی غلطی ہوگی۔
اسکرین شاٹ کا تلگو متن 
“ముస్లిం డిక్లరేషన్ కు ఆలయాల భూములు వేలం : రేవంత్ రెడ్డి
ముస్లిం డిక్లరేషన్కు నిధుల సమీకరణ కోసం అవసరమైతే ఆలయాల భూములను వేలం వేసి వచ్చిన డబ్బులతో ముస్లింలను ఆదుకుంటామని టి-పీసీసీ అధ్యక్షులు అనుమల రేవంత్ రెడ్డి తెలిపారు. ముస్లిం డిక్లరేషన్ కు నిధులు ఎలా సమీకరిస్తారని ఒక న్యూస్ ఛానెల్ జర్నలిస్ట్ అడిగిన ప్రశ్నకు రేవంత్ రెడ్డి పై విధంగా బదులిచ్చారు.”
ترجمہ : “ انومولا ریونت ریڈی کہتے ہیں کہ مسلم ڈیکلریشن کے لیے درکار فنڈس کے لیے، اگر ضرورت پڑی، تو ہم مندر کی زمین وں کی نیلامی کریں گے'' ایک صحافی نے ریونت ریڈی سے سوال کیا کہ کانگریس مسلم ڈیکلریشن کے لئے فنڈز کہاں سے لائیگی تو کانگریس لیڈر نے جواب میں بات کہی ۔
Full View

فیکٹ چیک :

یہ دعویٰ غلط ہے۔ ریونت ریڈی کی طرف سے ایسا کوئی بیان نہ جاری کیا گیا تھا اور نہ ہی کسی میڈیا چینل میں اس بیان کو دکھایا گیا۔

جب ہم نے مطلوبہ الفاظ ఆలయాల భూములు వేలం రేవంత్ రెడ్డి کا استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو ہمیں اس کے بارے میں شائع ہونے والی کوئی ویڈیو یا مضامین نہیں ملے۔ جب ہم نے اسکرین شارٹ کا بغورمشاہدہ کیا تو ، ہم نے اس پرWay2News کا نشان پایا۔ Way2News کو سرچ کرنے پر ، ہمیں ان اس پبلیکشن کی طرف سے شائع کردہ ایک ٹویٹ ملا جس میں ادارے نے اس وائرل میسج سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

اس ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 'اس اسٹوری کو #Way2News نے شائع نہیں کیا ہے۔ کچھ شرپسند عناصر ہمارے لوگو کا استعمال کرتے ہوئے فرضی معلومات پھیلا رہے ہیں اور 'منسلک پوسٹ' وائرل ہوگیا ہے۔ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اس اسٹوری کو ہمارے پلیٹ فارم پر پوسٹ نہیں کیا گیا ہے."

حال ہی میں نشر ہونے والے ریونت ریڈی کے انٹرویوز کو سرچ کرنے پر ہمیں NTV کی جانب سے نشر کردہ ایک یوٹیوب ویڈیو ملا جس کا عنوان تھا 'ریونت ریڈی خصوصی انٹرویو لائیو- کوئشن آور- تلنگانہ الیکشن 2023 ۔ NTV ۔ 10 نومبر، 2023 کویہ انٹرویو نشر کیا گیا تھا. حالانکہ، ہمیں مندر کی زمینات کی فروخت یا مسلم وقف بورڈ سے متعلق کوئی سوال یا جواب نہیں ملا۔
Full View

Full View
ریونت ریڈی کا ایک اور مشہور تیلگو ٹی وی چینل کو دیا گیا انٹرویو بھی یہاں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔
Full View
اس لئے یہ دعویٰ کہ ٹی پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ڈیکلریشن کی تکمیل کیلئے انکی پارٹی مندروں کی زمینوں کی نیلامی کے لئے تیار ہے، غلط ہے۔ ان کی طرف سے ایسا کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔
Claim :  Telangana Congress president Revanth Reddy issued a statement that funds to realise the goals in Muslim Declaration would be raised by selling temple lands
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News