Fact Check: آندھراپردیش میں 2024 کے اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد روجہ کے رونے کا دعویٰ فرضی
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں مبینہ طور پر وائی ایس آر سی پی لیڈر روجہ 2024 کے آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات میں اپنی شکست پر جذباتی رد عمل ظاہر کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ کلپ میں مبینہ طور پر نتائج کے اعلان کے بعد روجہ کو پریس سے خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے
وائی ایس آر سی پی قائدین اور ان کے حامیوں نے آندھرا پردیش میں این ڈی اے اتحاد کے ہاتھوں شرمناک شکست قبول کرلی۔ پارٹی کو سال 2019 الیکشن میں 151 سیٹیں ملی تھیں جو 2024 کے انتخابات میں گھٹ کر 11 ہوگئی ہیں۔ کئی سابق وزراء اپنے عہدوں کو برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔
وائی ایس آر سی پی کی مقبول ترین ایم ایل اے میں سے ایک مانی جانے والی شعلہ بیان لیڈرآر کے روجہ ناگری کی ایم ایل اے ہیں۔ وہ چندرا بابو نائیڈو اور لوکیش کے خلاف اپنے توہین آمیز تبصروں کے لئے اکثر سرخیوں میں نظر آتی ہیں۔ وائی ایس آر سی پی سے دو بار ایم ایل اے رہ چکی روجہ کا تنازعات سے چولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔ وہ تیسری مرتبہ انتخابی کامیابی کی توقع کر رہی تھیں، تاہم، ٹی ڈی پی کے حریف امیدوار گالی بھانو پرکاش کے ہاتھوں بڑے مارجن سے ہار گئیں۔
الیکشن کے نتائج کے اعلان کے بعد میڈیا کے سامنے ان کے رونے کا ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔ انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ انتخابات لڑنے کے لئے کسی نے بھی ان کی مالی مدد نہیں کی کیونکہ وہ ریڈی برادری سے تعلق رکھتی ہیں۔ یہ ویڈیو اس دعوے کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔“ ఓడిపోయాక రోజా రియాక్షన్ చూడండి”
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ غلط ہے۔ وائرل ویڈیو پرانا ہے۔
جب ہم نے ویڈیو سے نکالے گئے کی فریمز کا استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر سرچ کیا توہمیں مختلف یوٹیوب چینلز کی جانب سے پوسٹ کردہ ویڈیو کے طویل ورژن ملے۔
ٹی وی 9 یوٹیوب چینل نے 11 فروری، 2017 کو ایک ویڈیو پوسٹ کیا، جس کا عنوان تھا 'ایم ایل اے روجہ بریکس ڈاون، سلیامس چندرا بابو -ٹی وی 9'۔ وائرل کلپ کا 1.03 منٹ سے 1.13 منٹ کے درمیان ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔اس وقت کی ٹی ڈی پی حکومت کی جانب سے ائِیرپورٹ پر انکی گرفتاری کے ضمن میں روجہ نے یہ پریس کانفرنس فروری 2017 میں کی تھی۔ پولیس نے انہیں اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ امراوتی میں خواتین کی پارلیمنٹ کانفرنس میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔
اس ویڈیو کو جولائی 2017 میں وارتا واہنی نامی یوٹیوب چینل نے بھی پوسٹ کیا تھا۔
تیلگو سمیایم میں پوسٹ کردہ ایک مضمون کے مطابق، امراوتی میں خواتین کی پارلیمنٹ کانفرنس میں شرکت کے دوران پولیس کے ہاتھوں گرفتاری پر بات کرتے ہوئے روجہ ایک پریس کانفرنس کے دوران جذباتی ہو گئیں۔ انہوں نے تلگو دیشم حکومت اور چندرابابو نائِیڈو کو یکطرفہ رویہ اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا ریاست میں خواتین کو درپیش مسائل کے بارے میں سوال اٹھانا غلط ہے۔
لہٰذا، ایک پرانا ویڈیو ہے جس میں روجہ کو میڈیا کے نمائندوں کے سامنے روتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اور اس ویڈیوکو اس جھوٹے دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا کہ وہ انتخابات میں شکست کے بعد رو رہی ہیں۔