Fact Check: حالیہ ٹیچر تنازعہ میں اَن اکیڈیمی کی حمایت میں گلوکار سونو نگم نے نہیں کیا کوئی ٹوئٹ

بالی ووڈ کے پلے بیک سنگر نے اَن اکیڈیمی کی حمایت میں ٹویٹ کیا ہے جس نے ایک ٹیچر کو اپنے طلباء سے "تعلیم یافتہ امیدواروں کو ووٹ دینے" کے لیے کہنے پر نوکری سے نکال دیا۔

Update: 2023-08-29 11:01 GMT

سونو نگم کے نام سے ایک غیر تصدیق شدہ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاونٹ سے اَن اکیڈیمی ایجوکیشنل ٹکنالوجی کمپنی کے لیے کیے گئے ٹوئٹ کو ہندوستانی گلوکار سونو نگم کی جانب سے کیا گیا ٹوئٹ قرار دیا جارہا ہے جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا ہے۔ اس تنازعہ میں ایک ٹیچر کو برخاست کردیا گیا تھا۔ (یہاں دیکھیں)



کئی میڈیا آؤٹ لیٹس نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ بالی ووڈ کے پلے بیک سنگر نے اَن اکیڈیمی کی حمایت میں ٹویٹ کیا ہے جس نے ایک ٹیچر کو اپنے طلباء سے "تعلیم یافتہ امیدواروں کو ووٹ دینے" کے لیے کہنے پر نوکری سے نکال دیا۔

فیکٹ چیک:

اس وائرل میسیج کی جانچ پڑتال جب ہم نے کی تو ہم نے پایا کہ سونو نگم کے یوزرنیم سے جس شخص کا وائرل ٹوئٹ ہے وہ دراصل @sonunigamsingh ہے۔ اس اکاونٹ کے بایو سے پتہ چلتا ہے کہ یہ شخص بہار کا کریمنل ایڈووکیٹ ہے۔ اس اکاؤنٹ پر ٹیگ کیے گئے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں سونو نگم سنگھ کے نام سے ایک مختلف شخص دکھایا گیا ہے نہ کہ گلوکار سونو نگم۔ واضح طور پر، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان اکیڈیمی کی حمایت میں ٹویٹ گلوکار نے پوسٹ نہیں کیا تھا۔


گلوکار سونو نگم کے حوالے سے بات کریں تو، انہوں نے اپریل 2017 میں اپنا ایکس اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا تھا۔ 24 مئی 2017 کو، گلوکار نے ٹویٹس کی ایک سیریز پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اذان پر ان کے متنازعہ ٹویٹس کے بعد انہوں نے یہ قدم اٹھایا تھا۔ 24 ٹویٹس کی ایک سیریز کے ذریعے، انہوں نے آزادی اظہار کے احترام کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے، ٹویٹر چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ (مزید پڑھیں یہاں اور یہاں)


صاف ہے، گلوکار سونو نگم حالیہ جاری ان اکیڈیمی تنازعہ میں اس طرح کا دعویٰ کرتے ہوئے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ یہ بیان سونو نگم کے نام سے مماثلت رکھنے والے دیگر شخص کا بیان ہے۔

اس لیے، دعویٰ غلط ہے۔

Claim :  Singer Sonu Nigam tweeted in support of Unacademy, following recent controversy involving a teacher being fired
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News