Fact Check: تارناکہ میٹرو اسٹیشن پر کالج کی طالبہ کے اغوا کی خبر فرضی پائی گئی

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیلگو زبان میں ایک اہم پیغام وائرل ہورہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 3 دن پہلے تارناکہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک کالج کی طالبہ کو اسمگلروں نے اغوا کر لیا تھا۔ تاہم، پولیس نے فوری طور پر کارروائِی کرتے ہوئے اسے بچا لیا

Update: 2024-07-30 16:09 GMT

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرتیلگو زبان میں ایک اہم پیغام شئیر کیا جارہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 3 دن پہلے تارناکہ میٹرو اسٹیشن سے نکلنے والی ایک کالج کی طالبہ کو اسمگلروں نے اغوا کر لیا تھا۔ تاہم، پولیس کی بروقت کارروائی کی وجہ سے اغوا کی کوشش کو ناکام بناکر طالبہ کو بچا لیا گیا۔ اگر پولیس کے آنے میں ایک گھنٹہ کی بھی تاخیر ہوتی تو وہ اسے سمندری راستے سے دوسرے ملک منتقل کردیتے۔ لہذا، لڑکیوں اور خواتین سے گذارش ہیکہ وہ براہ مہربانی محتاط رہیں اور اپنا خیال رکھیں. لوگ چند میٹھے بول بولکر خواتین کو اپنے جال میں پھانس رہے ہیں۔ براہ مہربانی محتاط رہیں۔

صارفین کو خبردار کرنے کے لیے یہ پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تھا۔



Full View

فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ فرضی ہے۔ حیدرآباد میں تارناکہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

جب ہم نے تارناکہ میٹرو اسٹیشن کے قریب اغوا کی خبر تلاش کی تو ہمیں کسی بھی نیوز ویب سائٹ پر اس طرح کے واقعات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ہمیں وے 2 نیوز کے مختصر مضمون میں شائع ایک مضمون بھی ملا جس میں کہا گیا تھا کہ حیدرآباد کی پولیس نے شہرمیں انسانی اسمگلنگ ٹولی کے سرگرم ہونے پر ردعمل دیا۔ تارناکہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک طالبہ کو کرنے کی کوشش کو ناکام بنانا اور پولیس کی جانب سے اسے بازیاب کرنے کی خبر کو حیدرآباد کی پولیس نے مسترد کردیا اور کہا کہ طالبہ کے اغوا کا ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ اس طرح کی جعلی خبروں سے محتاط رہیں۔

نیوز میٹر فیکٹ چیک کے ذریعہ شائع کردہ ایک پوسٹ کے مطابق، عثمانیہ یونیورسٹی تھانے کی پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کالج کے ایک طالب علم کے اغوا کے بارے میں گردش کرنے والا پیغام فرضی ہے۔ پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہیکہ وہ محتاط رہیں اور اس طرح کی جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں۔ عوام کو یہ بھی اطلاع دی گئی ہیکہ اگرانہیں ایسا کوئی مشکوک پیغام ملتا ہے تو وہ 7483830550 پر اسے ارسال کریں۔

لہٰذا یہ پیغام فرضی ہے کہ حیدرآباد کے تارناکہ علاقہ میں ایک کالج کی طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

Claim :  تارناکہ میٹرو اسٹیشن کے قریب سے انسانی اسمگلروں نے لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے بچا لیا
Claimed By :  Social media users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News