Fact Check: ٹی جی پی ایس سی نے گروپ 2 ، گروپ 3 کے امتحانات ملتوی نہیں کیے، وائرل نوٹ جعلی ہے
ایک فرضی نوٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن نے گروپ 2 اور 3 کے امتحانات نومبر 2024 تک ملتوی کردیئے ہیں۔ امیدواروں کو امتحان کے شیڈول کے لئے صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کرنا چاہئے۔
تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن نے مارچ 2024 میں ریاست تلنگانہ میں ٹی جی پی ایس سی گروپ 1 ، ٹی جی پی ایس سی گروپ 2 ، اور ٹی جی پی ایس سی گروپ 3 سروسز سے متعلق عہدوں پر بھرتی کے لئے تحریری امتحانات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
حقیقی نوٹس کے مطابق ٹی جی پی ایس سی گروپ 2 سروسز کا امتحان 7 اور 8 اگست 2024 کو ہوگا۔ ٹی جی پی ایس سی گروپ 1 سروسز کے مینس امتحان 21 اکتوبر 2024 سے شروع ہوں گے جبکہ گروپ 3 سروسز کے امتحان 17 اور 18 نومبر 2024 کو منعقد ہوں گے۔
اس درمیان، ایک نوٹ بڑے پیمانے پر شئیر کیا جارہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹی ایس پی ایس سی گروپ 2 اور گروپ 3 کے امتحانات کو ملتوی کر رہا ہے، سوشل میڈیا، خاص طور پر واٹس ایپ پر یہ مسیج وائرل ہو رہا ہے۔ نوٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گروپ 2 کے امتحانات کو نومبر 2024 تک ری شیڈول کیا گیا ہے۔ واٹس ایپ پر وائرل نوٹ کو یہاں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ ایک صارف نے واٹس ایپ پر وائرل نوٹ کو ایکس پلیٹ فارم پر شیئر کرتے ہوئے اس میں دی گئی معلومات کی تصدیق کرنے کی درخواست کی ہے۔
فیکٹ چیک:
تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ منعقد گروپ 2 اور گروپ 3 کے امتحانات ملتوی ہونے کا دعویٰ فرضی ہے۔ ٹی ایس پی ایس سی نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا۔
جب ہم نے مناسب کیورڈس کی مدد سے اس دعوے کے بارے میں سرچ کیا تو ہمیں ایکس پر ایک پوسٹ ملا جس میں بتایا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل خبریں جعلی ہیں۔ تیلگو میں اس کا کیپشن ہے۔
ఫేక్ న్యూస్ అలెర్ట్ TGPSC గ్రూప్ 2 & గ్రూప్ 3 పరీక్షలను వాయిదా వేస్తున్నట్లు సోషల్ మీడియాలో ప్రచారం అవుతున్న నకిలీ వెబ్ నోట్ను అభ్యర్థులు నమ్మవద్దు. TGPSC పరీక్షల వాయిదాపై ఇప్పటి వరకు ఎలాంటి నిర్ణయం తీసుకోలేదు.”
ترجمہ: "جعلی خبروں سے آگاہ رہیں۔ امیدواروں، براہ مہربانی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جعلی ویب نوٹ پر یقین نہ کریں کہ جس میں دعویٰ کیا گیا ہیکہ ٹی جی پی ایس سی نے گروپ 2 اور گروپ 3 کے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔ ابھی تک ٹی جی پی ایس سی کی جانب سے ان امتحانات کو ملتوی کرنے پر کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔"
V6telugu.com پر شائع شدہ مضمون کے مطابق ٹی جی پی ایس سی نے اعلان کیا ہے کہ گروپ 2 اور گروپ 3 کے امتحانات ملتوی کرنے کا پروپیگنڈا ایک جھوٹی خبر ہے۔ کمیشن کی جانب سے ایسا کوئی پریس نوٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔
تلنگانہ ٹوڈے کے مطابق 'کچھ واٹس ایپ گروپس میں جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ ٹی جی پی ایس سی نے میڈیا کے نمائندوں کو ایک پیغام میں کہا کہ کمیشن نے کوئی ایسا کوئی پریس نوٹ جاری نہیں کیا ہے۔ کمیشن کے ذریعہ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ، گروپ 2 بھرتی امتحان 7 اور 8 اگست کو ہے اور گروپ 3 خدمات کا امتحان 17 اور 18 نومبر کو ہوں گے۔'
لہٰذا یہ دعویٰ فرضی ہے کہ ٹی جی پی ایس سی کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے گروپ 2 اور گروپ 3 کے امتحانات ملتوی کئے جارہے ہیں۔ کمیشن نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ ٹی جی ایس پی سی کے ذریعہ گروپ ٹو کے لئے امتحانات 7 اور 8 اگست ، 2024 اور گروپ 3 کے لئے 17 اور 18 نومبر کو شیڈول کے مطابق منعقد ہونے جا رہے ہیں۔