Fact Check: نرمل ضلع میں کلکٹریٹ کے افتتاح کے ویڈیو کو لے کر کیا جارہا دعویٰ غلط

دیگر مذہبی رسومات اس افتتاحی تقریب میں ادا نہیں کیے گئے جو ظاہر کرتا ہے کہ ’ہندوستان کو اسلامی رنگ میں رنگ‘ دیا جارہا ہے اور صرف اسلامی رسومات ہی ادا کی جارہی ہیں۔

Update: 2023-06-23 12:13 GMT

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راو اور ضلع کلکٹر ورون ریڈی کا تلنگانہ کے ضلع نرمل کے کلکٹر آفس کے افتتاحی تقریب کے موقع کا ایک ویڈیو،سوشل میڈیا پر اس دعوے کے ساتھ وائرل ہورہا ہے کہ افتتاحی تقریب میں ان دونوں نے صرف اسلامی دعا کا ہی اہتمام کیا ہے۔

ناقدین نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ دیگر مذہبی رسومات اس افتتاحی تقریب میں ادا نہیں کیے گئے جو ظاہر کرتا ہے کہ ’ہندوستان کو اسلامی رنگ میں رنگ‘ دیا جارہا ہے اور صرف اسلامی رسومات ہی ادا کی جارہی ہیں۔

https://www.facebook.com/reel/255683303722798

فیکٹ چیک:

اس افتتاحی تقریب کے راست نشریات کا ہم نے T News تلگو یوٹیوب چینل پر مشاہدہ کیا۔ راست نشریات میں صاف ظاہر ہورہا ہے کہ اس تقریب میں اسلامی ، ہندو اور عیسائی مذاہب کے رسومات ادا کیےگئے تھے۔ اس ویڈیو میں، 1:23:00 پر ہندو رسومات ادا کیے جارہے ہیں، تو وہیں، 1:28:00 پر اسلامی رسومات کی ادائیگی ہورہی ہے جب کہ 1:29:00 پر عیسائی مذہب کے تحت رسومات ادا کی جارہی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں، ہندو پوجا، اسلامی اور عیسائی دعائیہ کلمات ادا کیے جارہے ہیں۔

Full View



تلنگانہ حکومت کی ویب سائٹ پر موجود تصاویر میں بھی دکھایا گیا ہے کہ اس تقریب کے موقع پر ہندو پجاری موجود ہیں۔


اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ویڈیو گمراہ کن ہے۔ افتتاحی تقریب میں جہاں نہ صرف اسلامی رسومات کی پابندی کی گئی وہیں ہندو اور عیسائی رسومات بھی ادا کیے گئے۔

Claim :  Only Islamic rituals were performed at the inauguration ceremony of the collector's office in Nirmal
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News