Fact Check: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی توند نکلی ہوئی وائرل تصویر ترمیم شدہ ہے
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچوں کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ایک وائرل تصویر وائرل ہوئی جس میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ ان کا پیٹ بڑا ہے
بھارتی کرکٹ ٹیم نے یکم جون 2024 کو بنگلہ دیش کی ٹیم کے ساتھ ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کا واحد وارم اپ میچ کھیلا۔ اس میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 60 رنز سے شکست دی تھی۔ کپتان روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم کو شکست دی۔
کرکٹ میچ کے دوران روہت شرما کی توند نکلی ہوئی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے جس میں 'بھارتی کپتان روہت شرما کی فٹنس، واہ جی واہ' جیسے تبصرے کیے جا رہے ہیں، 'کیا روہت شرما اعظم خان کو فالو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟
کچھ دیگر صارفین نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 'جواں مردانہ جسم۔ لڑکیوں مانو یا مرو!!'
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ فرضی ہیکہ یکم جون 2024 کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان وارم اپ میچ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی توند نظرآرہی ہے ۔ وائرل تصویر حقیقی نہیں بلکہ اس میں ترمیم کی گئی ہے۔ جب ہم نے ریورس امیج سرچ کا استعمال کرتے ہوئے وائرل تصویر کو تلاش کیا تو ہمیں کچھ مضامین ملے جن میں بتایا گیا تھا کہ اس تصویرکے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔
ہمیں ایکس (ٹویٹر) پر ایک پوسٹ ملا جس میں حقیقی تصویر شیئر کی گئی تھی اور اس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ 'یہ کپتان روہت شرما کی گزشتہ میچ کی حقیقی تصویر ہے۔ لیکن 'چوکلی پی آر' نے اس تصویر کو ایڈٹ کرکے مختلف اکاؤنٹس سے پوسٹ کیا۔'
این ڈی ٹی وی اسپورٹس کے مطابق وائرل ہونے والی تصویر ترمین شدہ ہے۔ کچھ دن پہلے روہت نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لئے ایک آفیشل فوٹو شوٹ کیا تھا۔ ان تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ انکی کوئی توند نہیں ہے۔
ان کے فوٹو شوٹ کی تصاویر ایم آئی فینز آرمی نامی ایکس پیج پر شیئر کی گئیں تھیں۔
بی سی سی آئی کی جانب سے ٹاس کے دوران لی گئی دونوں کپتانوں کی تصویر شیئر کی گئی جس میں روہت شرما طبعی طور پر چست دکھائی دے رہے ہیں۔
لہٰذا، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی توند نکل آنے کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر فرضی ہے اور یہ دعویٰ غلط ہے۔