Fact Check: کوڈنگل روڈ شو میں کے ٹی آر کا جئے کانگریس کے نعرے لگانے کا ایڈٹ کردہ ویڈیو وائرل

کوڈنگل میں کے ٹی آر روڈ شو میں جئے کانگریس کے نعرے لگاتے ہوئے ویڈیو کو ڈیجیٹل طور پر تبدیل کردیا گیا

Update: 2023-11-30 09:00 GMT


119 رکنی تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے لئے 30 نومبر 2023 کو انتخابات ہو رہے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم زوروں پر ہے۔ قائدین اپنے حلقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور رائے دہندگان سے بات چیت کر رہے ہیں۔
تلنگانہ کے وزیر کے ٹی راما راؤ کی انتخابی ریلی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اس دعوے کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے کہ کوڈنگل حلقہ کے لوگوں نے کانگریس پارٹی اور تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کے صدر ریونت ریڈی کی حمایت میں نعرے لگائے۔
وائرل پوسٹس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ' کے ٹی آر کی تقریر کے دوران جے کانگریس، جے ریونت ریڈی کے نعرے لگائے گئے ۔ ویڈیو کے آخر میں ان کا رد عمل دیکھیں #KCRNeverAgain #ByeByeKCR"
Full View



فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ غلط ہے۔ ویڈیو کو ایڈیٹ کرتے ہوئَے اس میں جے کانگریس اور جے ریونت ریڈی کے نعروں کو اس میں ڈیجیٹل طور پر شامل کیا گیا ہے۔

جب ہم نے "KTR rally in Kodangal" الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو ہمیں یوٹیوب پر کئی ویڈیوز ملے۔ کئی تیلگو نیوز میڈیا چینلوں نے کوڈنگل میں کے ٹی آر کے روڈ شو کو براہ راست نشر کیا ہے۔

این ٹی وی کا 9 نومبر ، 2023 کو پوسٹ کردہ ویڈیو ملاحظہ کریں ، اس ویڈیو عنوان ہے "Minister KTR aggressive speech at Kodangala Roadshow| NTV"۔ اس ویڈیو میں ہمیں ایسا کوئی نعرہ نہیں ملا۔

Full View
بی آر ایس پارٹی کے رہنما کے ٹی آر نے کوڈنگل میں 9 نومبر 2023 کو روڈ شو منعقد کیا تھا۔ T News تلگونے کے ٹی آر کے روڈ شو کی 7گھنٹے سے زیادہ مدت کی فیڈ کو اپنے یوٹیوب چینل پر لائیو اسٹریم کیا تھا۔ ویڈیو کے وائرل حصے کو 2.13 منٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ہمیں لائیو اسٹریم میں ایسے نعرے نہیں ملے۔
Full View

TelanganaToday.com کے مطابق بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے جمعرات کے روز ٹی پی سی سی کے صدر اے ریونت ریڈی کو ان کے حلقہ کوڈنگل میں ایک اجلاس کے دوران ریڈی کے بدعنوان ماضی کا ذکر کرتے ہوئے انکی تنقید کی اور کہا کہ کانگریس لیڈر جو پہلے رئیل اسٹیٹ بروکر تھے بہت جلد جیل جائیں گے۔

کے ٹی راما راؤ نے اپنے تبصرہ میں کہا کہ ریونت ریڈی، جو الیکشن لڑنے کے خواہشمندوں میں ٹکٹ فروخت کرنے کے ملزم ہیں، کوcash-for-vote گھوٹالے کے ذریعے قومی سطح پر کوڈنگل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا مشکوک امتیاز حاصل ہے۔

لہٰذا اس وائرل کلپ کو ایڈٹ کیا گیا ہے کیونکہ روڈ شو کے دوران کانگریس کے حق میں کوئی نعرے نہیں لگائے گئے تھے۔ یہ دعویٰ سراسر غلط ہے۔

Claim :  Jai Congress slogans were raised at the BRS rally while Minister KTR was speaking in Kodangal
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News