Fact Check: کانگریس اجلاس میں مودی کی نعرے بازی پرکھڑگے کی برہمی کا گمراہ کن ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بڑے پیمانے پر گردش کر رہا ہے کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پارٹی پروگرام میں مودی کے نعرے لگانے پر سامعین پر شدید برہمی ظاہر کی

Update: 2023-12-31 18:00 GMT


ان دنوں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں 'مودی' کے نعرے لگائے جانے پر پروگرام میں موجود حاضرین پر برہم انداز اوراونچی آواز میں یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ' خاموش بیٹھو، اگر آپ سننا نہیں چاہتے تو یہاں سے چلے جائیں۔ ایسی بات نہ کریں۔ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کا لیڈر تقریر کررہا ہے ؟ آپ لوگ جو منہ میں آرہا ہے کہے جارہے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو تقریر سنیں ورنہ جلسہ سے نکل جائیں۔'

انٹرنیٹ صارفین کا دعویٰ ہے کہ کھڑگے نے پروگرام میں مودی کے نعروں سے لوگوں کو اکسائے جانے پر مجمع پر برہمی کا اظہار کیا۔

فیکٹ چیک:

اسی کلپ کا توسیعی ورژن انڈیا ٹوڈے، ٹائمز ناؤ اور اے این آئی نیوز نے یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا ہے۔ یہ فوٹیج حالیہ دنوں میں تلنگانہ میں منعقده اسمبلی انتخابات 2023 کے دوران ایک انتخابی ریلی سے لیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کا بغور جائزہ لینے پر ہمیں 'مودی کے نعروں' کے بارے میں کوئی تذکرہ نہیں ملتا۔ اس آڈیو کو بعد میں کانگریس لیڈر کے ویڈیو میں شامل کردیا گیا تاکہ اس ویڈیو کلپ کو جھوٹے دعوے کے ساتھ شئیر کیا جاسکے کہ دوران پروگرام مودی کے نعرے لگائے جانے پر کس طرح کھڑگے نے عوام کو برا بھلا کہا۔

Full View

نیوز 18 اور انڈیا ٹوڈے جیسے میڈیا کے اداروں نے اپنی رپورٹوں میں کہا ہیکہ پارٹی کے انتخابی وعدوں کا تذکرہ کرتے وقت مجمع کی جانب سے دوران پروگرام شوروغل کے نتیجے میں انکی تقریر میں خلل کے بعد کھڑگے نے اپنا آپا کھو دیا اور لوگوں پر برس پڑے۔ اگرچہ کہ ان رپورٹس میں مخصوص ہنگامہ آرائی کا کوئی خاص ذکر نہیں کیا گیا، لیکن یہ واضح ہوگیا کہ تقریر کے دوران خلل کی وجہ "مودی نعرہ" نہیں تھا۔

بی جے پی IT Cell کے سربراہ امیت مالویہ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک پوسٹ میں لکھا کہ کھڑگے کے کانگریس صدر ہونے کے باوجود انہیں ہر اجلاس میں ذلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پارٹی کارکنوں کی جانب سے انہیں عزت ومرتبہ نہیں دیا جاتا ہے۔ گاندھی خاندان نے انہیں ربر اسٹامپ صدر بناکر رکھ دیا ہے۔۔

'مودی نعرے' کا اصل آڈیو اس وقت کا ہے جب راجستھان کے سابقہ وزیر اعلی اشوک گہلوت نے میونسپل کونسل کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد نوجوانوں کے ایک اجتماع سے بات چیت کرنے کے لیے اپنے قافلے کو روکا تھا۔

Full View

اس سے واضح ہوتا ہے کہ کھڑگے کا مودی کے نعروں پر اکسائے جانے کے بعد مجمع پر برہمی ظاہرکرنے کا وائرل ویڈیو گمراہ کن ہے۔ یہ بھی حقیقت ہیکہ کھڑگے دوران پروگرام لوگوں پر اپنی برہمی ظاہر کی تھی، تاہم، اس برہمی کی وجہ مودی کی نعرے بازی نہیں تھی۔

پس اس سے پتہ چلا کہ وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویِٰ گمراہ کن ہے۔

Claim :  Congress President Mallikarjun Kharge lashed out at the gathering after being instigated by Modi chants
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  Misleading
Tags:    

Similar News