Fact Check: راہول گاندھی کا ہائی وے پر دوران سفر مودی کی حلف برداری کا مشاہدہ کرنے کا وائرل ویڈیو ترمیم شدہ

سوشل میڈیا پرایک ویڈیو بڑے پیمانے پر گردش کر رہا ہے جس میں راہول گاندھی کو ایک شاہراہ پر دوران سفر نریندر مودی کی بطور وزیر اعظم حلف برداری کی تقریب کو دیکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے

Update: 2024-06-22 15:00 GMT


نریندر مودی نے 9 جون 2024 کو 71 دیگر وزراء کے ساتھ مسلسل تیسری معیاد کے لئے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔ نئی مخلوط حکومت میں 30 کابینی وزراء، پانچ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور 36 وزرائے مملکت نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں عہدہ کی رازداری کا حلف لیا۔ دوسری جانب، کانگریس ورکنگ کمیٹی نے راہول گاندھی کو لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کی قرارداد منظور کی ہے۔

اس بیچ، راہول گاندھی کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ دوران سفر گاڑی میں موجود الیکٹرانک ڈیوائس پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب دیکھ رہے ہیں اس ویڈیوکے کیپشن میں لکھا ہے کہ ' [مودی کی حلف برداری تقریب کے] اس دوران نتن گڈکری کی بنائی ہوئی ہائی وے پر کہیں #Modicabinet'

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کشمیری ہندونامی صارف نے لکھا: "اس دوران نتن گڈکری کی تعمیر کردہ شاہراہ پر کہیں #ModiCabinet"



Full View


Full View

فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ غلط ہے۔ یہ ویڈیو پرانا ہے اور اس میں راہول گاندھی کو ہائی وے پر سفر کے دوران مودی کی حلف برداری تقریب کا مشاہدہ کرتے ہوئے نہیں دکھایا گیا ہے۔

جب ہم نے ویڈیو سے اخذ کردہ 'کی فریمس' کی مدد سے گوگل ریورس امیج سرچ کا استعمال کرتے ہوئے انہیں سرچ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا تھا۔ اسی ویڈیو کو 25 اپریل 2024 کو انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا تھا، جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ 'اگلے وزیر اعظم راہول گاندھی 4 جون کو آ رہے ہیں'۔ 23 مئی، 2024 کو ایک یوٹیوب ریل شائع کی گئی تھی جس کے کیپشن میں لکھا گیا تھا 'راہول گاندھی بھارت کی سو،چ بھارت کی کھوج 2024' ۔

Full View

ایکس صارف نے ویڈیو سے نکالی گئی ایک تصویر کو 17 مئی 2024 کو شیئر کیا تھا، جس کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ راہول گاندھی اگلے دن شام 6.30 بجے دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

حقیقی ویڈیو میں الیکٹرانک ڈیوائس بند ہے اور راہول گاندھی اس پر کچھ نہیں دیکھ رہے ہیں۔ الیکٹرانک ڈیوائس پر مودی کی حلف برداری کی تقریب کے ویڈیو کو حقیقی ویڈیو میں ڈیجیٹل طور پر شامل کرکے اسے فرضی دعوے کے ساتھ شئیر کیا گیا۔

یہاں دونوں ویڈیوز کا موازنہ ملاحظہ کریں:


لہٰذا یہ دعویٰ غلط ہے کہ راہول گاندھی گاڑی میں سفر کے دوران مودی کی حلف برداری کی تقریب دیکھ رہے تھے۔ ویڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

Claim :  ایک وائرل ویڈیو میں راہول گاندھی کو ہائی وے پر دوران سفر مودی کو تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
Claimed By :  Social media users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News