Fact Check: روڈ ریج واقعہ کا ویڈیو دہلی کا نہیں بلکہ میکسیکو کا ہے

میکسیکو میں پیش آنے والے روڈ ریج واقعہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ دہلی میں پیش آیا ہے

Update: 2024-01-29 06:00 GMT


بھارت کے دارالحکومت میں پیش آنے والے ایک واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کار بار بار ایک شخص کو ٹکر دے رہی ہے۔

فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ فرضی ہے۔

ہم نے وائرل ویڈیو کے کلیدی فریمز استعمال کرتے ہوئے ان کا ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں اسی ویڈیو پر مشتمل ایک Reddit پوسٹ ملا۔ اس پوسٹ کے تبصروں کے سیکشن میں، اس واقعے کے بارے میں ہمیں ایک خبر ملی.

ہسپانوی رپورٹ کے مطابق 3 دسمبر 2022 کو میکسیکو میں ایوینیڈا Tecnologico سڑک پر دو گاڑی چلانے والے افراد کے درمیان ہونے والی تکرار پرتشدد شکل اختیار کرگئی۔ اس تصادم کے نتیجے میں ایک شخص نے جان بوجھ کر اپنی کارسے دوسرے شخص کو مسلسل ٹکر دی۔اس کے بعد پولیس نے مجرم کو گرفتار کر لیا۔ اسکے علاوہ ہمیں متعدد سوشل میڈیا پوسٹس اور خبروں کے مضامین ملے جن میں اس واقعے کا تذکرہ کیا گیا تھا۔ ان ذرائع کے مطابق روڈ ریج کا واقعہ ٹولوکا کے علاقے ایوینیڈا Tecnologico میں میک ڈونلڈز کے اسٹورکے سامنے پیش آیا تھا۔

اس واقعے کی ایک اور رپورٹ میں تباہ شدہ گاڑیوں اور روڈ ریج واقعے میں ملوث افراد کی تصاویر شامل پائی گئیں۔ ریاست میکسیکو کے وزیر برائے سکیورٹی نے 4 دسمبر، 2022 کو اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ پولیس عہدیداروں نے اس واقعے کےلئے ذمہ دار شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

لہٰذا، یہ واضح ہوگیا کہ میکسیکو کے ٹولوکا میں پیش آنے والے روڈ ریج کے واقعہ کے ویڈیو کو دہلی کے واقعہ کے بیانیہ کے ساتھ فرضی جانکاری کے طور پر بھارت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر پھیلایا گیا تھا۔

Claim :  The viral video shows a road rage incident in Delhi
Claimed By :  Facebook Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News