Fact Check: کیا وائرل ویڈیو میں کراٹے اسٹنٹ کرتا نظر آنے والا شخص سری کلاہستی کا ایم ایل اے ہے، جانئے ویڈیو کی سچائی
تمل اداکار منصور علی خان کا کراٹے اسٹنٹ کے ویڈیو کو جھوٹے دعوے کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص آندھرا پردیش کا سری کلاہستی اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی ہے
حالیہ دنوں میں حکومت آندھرا پردیش نے ریاست میں مختلف کھیلوں اور کھلاڑیوں کو فروغ دینے کے لئے 'آڈودام آندھرا' پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ ریاستی وزیر کھیل روجہ اور SAF کے چیئرمین بئی ریڈی سدھارتھ ریڈی نے یکم دسمبر 2023 کو پروگرام سے متعلق ایک ویڈیو اور بروشر ریلیز کی رسم اجراء میں حصہ لیا تھا۔
اس دوران ایک ویڈیو منظر عام پر لایا گیا جس میں سفید لباس پہنا شخص کراٹے اسٹنٹ کرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ دوران اسٹنٹ جب وہ اپنے سر سے ٹائلس کو توڑنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے بالوں میں آگ لگ جاتی ہے اور لوگ اس کی مدد کے لئے آگے بڑھتے ہیں۔
لیکن یہ ویڈیو اس دعوے کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص آندھرا پردیش کے سری کلاہستی کے رکن اسمبلی مدھوسودن ریڈی ہے۔ یہ واقعہ "آڈودام آندھرا" جس کا مطلب ہے "چلو آندھرا کھیلیں" نامی پروگرام کا ہے جس میں انہوں نے شرکت کی تھی۔
تیلگو میں دعوی: శ్రీకాళహస్తి ఎమ్మెల్యే మధుసూధన్ రెడ్డి. ఆడుదాం ఆంధ్రా" ప్రోగ్రాం లో భాగంగా తన విజ్ఞానాన్ని (కరాటే ప్రతిభను) పై విధంగా ప్రదర్శించారు....ఇంకా నయం గోరంట్ల మాధవ్ ఆడే ఆట ప్రదర్శించ లేదు”
ترجمہ: سری کلاہستی کے ایم ایل اے مدھوسودن ریڈی نے 'آڈودام آندھرا' نامی ایک پروگرام میں اپنی کراٹے کی مہارت کا مظاہرہ کیا تھا۔ چلو اچھا ہے کہ انہوں نے YSRCP کے ایم پی گورنٹلا مادھو، جو جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، کے ذریعہ کھیلے گئے گیم میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ نہیں کیا۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو میں کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔ اس ویڈیو میں سری کلاہستی کے ایم ایل اے بیاپو مدھوسودن ریڈی کو 'آڈودام آندھرا' پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے نہیں دکھایا گیا ہے۔
اس وائرل ویڈیو کی تحقیق کے دوران جب ہم نے بیاپو مدھوسودن ریڈی کے کیورڈس سے گوگل سرچ کیا تو ہمیں انٹرنیٹ پر ایسی کوئی ویڈیو نہیں ملی۔
پھر 'آڈودام آندھرا' پروگرام کی تفصیلات سے متعلق گوگل سرچ کرنے پرہمیں کچھ نیوز آرٹیکلس ملے جن میں دی گئی کی تفصیلات کے مطابق آندھرا پردیش کی وزیر کھیل آر کے روجہ، SAAP (آندھرا پردیش اسپورٹس اتھارٹی) کے چیئرمین بائی ریڈی سدھارتھ ریڈی، پرنسپل سکریٹری پی ایس پردیومن اورSAAP کے MD دھیان چندر نے میڈیا کو ریاست میں شروع ہونے والے میگا اسپورٹس فیسٹیول ' آڈودام آندھرا' کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے تقریب کے لئے ایک بروشر [کتابچہ] بھی جاری کیا۔ریاستی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ ریاست بھر میں 5 سطحوں (گاؤں، منڈل، انتخابی حلقہ، ضلع اور ریاست) پر 5 مسابقتی کھیلوں بشمول کرکٹ، کھو کھو، کبڈی، بیاڈمنٹن اور والی بال کے لئے الگ الگ مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔
بیاپو مدھوسودن ریڈی نے آڈودام آندھرا کے کسی بھی پروگرام میں حصہ نہیں لیا تھا۔
جب ہم نے وائرل ویڈیو سے اخذ کردہ کلیدی فریم کا استعمال کرتے ہوئے ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ ویڈیو میں تمل اداکار منصور علی خان کراٹے اسٹنٹ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور اس میں سری کلاہستی کے ایم ایل اے نہیں دیکھے گئے۔
Galatta Tamil نامی ایک یوٹیوب چینل نے 6 جنوری 2014 کو "Shocking accident for Mansoor Ali Khan at Adhiradi movie launch" کے ٹائیٹل سے اس وائرل ویڈیو کو پوسٹ کیا تھا۔ ہم اس ویڈیو میں اداکار منصور علی خان کو اسٹنٹ کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
ہمیں Galatta Tamil کی طرف سے پوسٹ کردہ ایک اور ویڈیو بھی ملا جس میں ہم منصور علی خان کو Adhiradi فلم کی لانچنگ کے موقع پر مختلف اسٹنٹ کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
ِIMDb کے مطابق منصور علی خان نے فلم Adhiradi کی کہانی لکھی ہے اور یہ فلم اکتوبر 2015 میں ریلیز کی گئی تھی۔
اس سے معلوم ہوا کہ اسٹیج پر کراٹے اسٹنٹ کرنے والے شخص کی ویڈیو تمل اداکار منصور علی خان کی ہے اور اس میں سری کلاہستی کے ایم ایل اے بیاپو مدھوسودن ریڈی کی موجودگی کا دعویٰ جھوٹا ہے۔