Fact Check: لوک سبھا انتخابات 2024 کی تاریخوں کا جعلی امیج وائرل
سوشل میڈیا ہر آنے والے لوک سابھا انتخابات 2024 کی اہم تاریخوں کا واٹس ایپ مسیج کا اسکرین شاٹ بڑے پیمانے پر وائرل کرتے ہوئَے یہ دعویٰ کیا جارہا ہیکہ الیکشن کمیشن نے یہ شیڈول جاری کیا ہے
الیکشن کمیشن کا 13 مارچ کے بعد لوک سبھا انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا امکان ہے۔ کمیشن کے حکام عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے متعدد ریاستوں کا دورہ کررہے ہیں۔ کمیشن تمام ریاستوں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد ہی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کریگا۔ اس بیچ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی اہم تاریخوں کا واٹس ایپ مسیج بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر شیئر کیا جانے لگا ہے۔
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ غلط ہے۔
اس معملے کی جانچ کا آغاز ہم نے "لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں" جیسے کی ورڈس سے کیا۔ لیکن گوگل جیسے سرچ انجنوں پر ہمیں انتخابی شیڈول کے بارے میں کوئی خبر یا سرکاری نوٹیفکیشن نہیں ملا۔ تاہم، ہمیں الیکشن کمیشن کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے معتبر میڈیا اداروں (جیسا کہ یہاں، یہاں اور یہاں دیکھا گیا ہے) سے متعدد رپورٹس ملیں۔
ان ذرائع نے سے پتہ چلتا ہے کہ الیکشن کمیشن 9 مارچ سے 13 مارچ کے درمیان لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرسکتا ہے۔
اسکے علاوہ، ہم نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی آفیشل ویب سائٹ پر تلاش کیا لیکن تاریخوں کے بارے میں کوئی پریس ریلیز یا سرکولر نہیں ملا، جس سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وائرل اسکرین شاٹ جعلی شیڈول پیش کر رہا ہے۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ایکس پلیٹ فارم (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس معاملے پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا جس میں دھوکہ دہی اورفرضی میسج کے بارے میں تفصیلات فراہم کی ہیں اور واضح طور پر کہا کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے شیڈول کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے جھوٹی جانکاری پر زور دیتے ہوئے کہا، '#LokSabhaElections2024 کے شیڈول سے متعلق واٹس ایپ پر فرضی مسیج پھیلایا جا رہا ہے۔ #FactCheck: یہ پیغام #Fake ہے۔ #ECI کی جانب سے ابھی تک کسی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ علان الیکشن کمیشن کی جانب سے پریس کانفرنس میں الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔"
لہٰذا یہ دعویٰ فرضی ہے۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی سرکاری تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ واٹس ایپ پر گردش کرنے والے عام انتخابات 2024 کا شیڈول جعلی ہے۔