Fact Check: ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کے کوویڈ-19 ویکسین کی عدم ٹیکہ اندازی کے دعوے کی کیا ہے سچائی
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کو کووڈ 19 کی ویکسین نہیں دی گئی تھی، ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریسس کو مئی 2017 میں 70 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں ڈبلیو ایچ او کے رکن ممالک نے پانچ سال کی مدت کے لیے ڈبلیو ایچ او کا ڈائریکٹر جنرل منتخب کیا تھا۔
ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریسس کو ڈبلیو ایچ او کے رکن ممالک نے مئی 2017 میں ساتویں عالمی صحت اسمبلی میں پانچ سال کی مدت کے لیے ڈبلیو ایچ او کا ڈائریکٹر جنرل منتخب کیا تھا۔ وہ ڈبلیو ایچ او افریقی خطے سے تعلق رکھنے والے پہلے افریقی نژاد باشندہ ہیں جو دنیا کے معروف صحت عامہ کے ادارے کے سربراہ ہیں۔
ایک دستاویزی فلم سے ٹیڈروس گیبریسس کا ایک ویڈیو کلپ ٹوئٹریعنی X پلیٹ فارم پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے جس میں صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ 'ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کوویڈ-19 کی ویکسین نہیں لگوائی ہے'۔
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ فرضی ہے۔
اس دعوے کی جانچ کیلئے جب ہم نے "Tedros Ghebreyesus covid vaccination" کے کلیدی الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے سرچ کیا، تو ہمیں 13 مئی، 2021 کو انکی طرف سے پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ ملا، جس میں انہیں ویکسین لگواتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اسکے کیپشن میں یہ تحریر پائی گئی:
'ٹیکہ اندازی کی آج میری باری تھی @Hopitaux_unige میں میں نے آج میں #COVID19 ویکسین کا ٹیکہ لگوایا۔ ویکسین سے زندگیاں بچائی جاتی ہیں۔ انتہائی ضروری ہیکہ تمام ممالک میں ویکیسن دستیاب کرائی جائے۔ اگر آپ میری طرح کسی ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں ویکسین دستیاب ہے تو براہ مہربانی اپنی باری آنے پر آپ ویکسین لگوائیں۔'
اس سلسلے میں انٹرنیٹ پر مزید تلاش کی گئی تو ہمیں پتہ چلا کہ وائرل ویڈیو کلپ HBO کی دستاویزی فلم "وبائی امراض سے کیسے بچیں" [ How to Survive a Pandemic] کا حصہ ہے جو دنیا بھر میں کوویڈ 19 ویکسین کی تیاری اور تقسیم کی تگ ودو کے بارے میں ہے۔
یہ دستاویزی فلم جان کوہین کے ٹیڈروس گیبریسس کے ساتھ 12 جون 2021 کو کئے گئے انٹرویو پر مبنی ہے۔ Science ویب سائِٹ پر اس انٹرویو کی پوری ٹرانسکرپٹ ملاحظہ کیا جاسکتی ہے۔ اس انٹریویو میں ٹیڈروس نے کہا ہیکہ انہوں نے کم آمدنی والے ممالک میں کوویڈ-19 ویکسین کی تقسیم میں عدم مساوات کے خلاف احتجاج کے طور پر مئی 2021 تک ویکسین نہیں لگوایا تھا۔
لہٰذا یہ دعویٰ جھوٹا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کوویڈ۔19 کی ویکسین نہیں لگوائی ہے۔ انہوں نے 12 مئی 2021 کو ٹیکہ لگوایا تھا۔