Fact Check: بچوں کا نشہ کرنے کا وائرل ویڈیو آندھرا پردیش کا نہیں بلکہ پٹنہ کا ہے
آندھرا پردیش کی سڑکوں پر بچوں کے منشیات استعمال کرنے کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس حیران کن فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھوٹے بچے کھلے عام نشہ کررہے ہیں
منشیات کا استعمال اور ڈرگس کی غیر قانونی اسمگلنگ سے کسی بھی ملک میں چھوٹے بچوں کے لئے خطرہ لاحق ہوتا ہے. نوجوان نسل کو منشیات کے غلط استعمال سے روکنے اور بچانے کی فکر کی جانی چاہئے۔
ایک X (ٹویٹر) صارف نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں چھوٹے بچوں کو نشہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس پوسٹ کے تیلگو کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ اس ویڈیو میں آندھرا پردیش کے بچوں کو دکھایا گیا ہے۔
تلگو کیپشن అరేయ్ చిన్న పిల్లలురా వాళ్ళు నాశనం అయిపోతున్నారు.. చూస్తుంటే బాధగా ఉంది”
ترجمہ: "چھوٹے بچے تباہ ہو رہے ہیں، یہ دیکھ کر افسوس ہورہا ہے۔"
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو آندھرا پردیش کا نہیں بلکہ بہار کے پٹنہ کی گلیوں کا ہے۔
اس معاملے کی تحقیق کیلئے جب ہم نے وائرل ویڈیو سے نکالے گئے کچھ اہم فریمز کا گوگل ریورس امیج سرچ تلاش کیا، تو ہمیں پتہ چلا کہ اسی ویڈیو کو "پٹنہ جنکشن نشہ کرتے چھوٹے بچے" کے عنوان سے کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا گیا ہے۔
اس ویڈیو کو biarilarka کے انسٹاگرام ہینڈل پر بھی شیئر کیا گیا تھا۔
hindi.news18.com کی جانب سے پوسٹ کردہ مضمون کے مطابق [حالیہ دنوں میں] کئی ایسے معاملے سامنے آئے ہیں جن میں بہار کے لوگ کالے رنگ کی شراب خریدتے اور بیچتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ اب ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں بچوں کو پٹنہ جنکشن کے باہر Dendrite کا نشہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو بنانے والے شخص نے دکھایا ہیکہ یہ پٹنہ جنکشن کے باہر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس میں چار بچوں کو اسٹیشن کے باہر پارکنگ میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ ہر کوئی اپنے ہاتھوں میں پلاسٹک تھامے دیکھا گیا۔ ان بچوں کو اس پلاسٹک کے اندر پھونک مارتے اور اس میں موجود ڈرگس کو سونگھ کر نشہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ جب ان بچوں نے کیمرہ دیکھا تو کچھ بچوں نے اپنا چہرہ چھپا لیا۔ لیکن ان میں سے ایک نے کیمرہ دیکھ کر نازیبا اشارے کئے اور اپنی پتلون اتار دی۔
FactCheck.AP.Gov.in نے بھی اس ویڈیو کو فرضی بتاتے ہوئے کہا کہ بہار کے پٹنہ کے کچھ بچوں کا ایک ویڈیو غلط بیانئے کے ساتھ آندھرا پردیش کے ویڈیو کے طور پر سوشل میڈیا ہر پھیلایا جا رہا ہے۔ پٹنہ جنکشن کا حقیقی ویڈیو نیچے دیئے گئے ویڈیو میں شامل کیا گیا ہے۔ جعلی خبریں پھیلانے والوں سے آگاہ رہیں۔ کسی بھی خبر یا ویڈیو کو اپنے حلقوں میں شیئر کرنے سے پہلے ویڈیو کی صداقت کی جانچ پڑتال ضرور کریں۔
لہٰذا چھوٹے بچوں کو منشیات استعمال کرتے ہوئے دکھانے والا ویڈیو آندھرا پردیش کا نہیں بلکہ بہار کے پٹنہ جنکشن کا ہے۔ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔