Fact Check: وائرل ویڈیو میں پھٹی اور پھینکی گئی کاغذ کی پرچیوں کو دکھاکر فرضی دعویٰ کیا گیا کہ یہ وائی ایس آر سی پی کی وی وی پی اے ٹی پرچیاں ہیں

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں مبینہ طور پر پھٹی ہوئی کاغذی پرچیاں دکھاکر یہ دعویٰ کیا گیا ہیکہ یہ وائی ایس آر سی پارٹی کی وی وی پی اے ٹی پرچیاں ہیں جسے حالیہ انتخابات کے دوران گنتی سے پہلے باہر جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا تھا جبکہ یہ پرچیاں صرف انتخابی مواد ہیں۔

Update: 2024-06-16 08:45 GMT

وزیراعلی جگن موہن ریڈی کی قیادت میں برسراقتدار یوجنا شرمیکا رعیتو کانگریس پارٹی (وائی ایس آر سی پی) آندھرا پردیش میں تلگو دیشم پارٹی- بی جے پی اور جنا سینا اتحاد کے ہاتھوں اقتدار کھو چکی ہے۔ ٹی ڈی پی نے 135 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ اس کے اتحادی جن سینا نے تمام 21 نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور بی جے پی نے 8 نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور وائی ایس آر سی صرف 11 سیٹوں پر محدود ہوکر رہ گئی۔

انتخابات میں ٹی ڈی پی کی متاثر کن کارکردگی کے بعد پارٹی سربراہ چندرا بابو نائیڈو آندھرا پردیش پر دوبارہ حکومت کرنے جارہے ہیں۔ وہ چوتھی بار آندھرا پردیش کے وزیراعلی بنیں گے اور ریاست کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے چیف منسٹر بھی بن جائیں گے۔

انہوں نے این ڈی اے کا ساتھ دینے اور مرکز میں حکومت سازی میں بی جے پی کی حمایت کرنے کے اپنے فیصلے کا اعادہ کیا۔ سبکدوش ہونے والے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے انتخابات میں پارٹی کی مایوس کن کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی وجہ نہیں جانتے کہ زیادہ سے زیادہ فیمیلیز، کسانوں اور دیگر لوگوں کی فلاح و بہبود کے کام انجام دینے کے باوجود انہیں اور ان کی پارٹی کے ممبروں کو انتخابات میں اتنی ذلت آمیز شکست کا سامنا آخر کیوں کرنا پڑا۔

اس بیچ، ووٹوں کی گنتی کے دن یعنی 4 جون، 2024 کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں وی وی پی اے ٹی کی پرچیاں دکھائی گئی ہیں، ان پرچیوں پر (وائی ایس آر سی کے) فیان کا نشان چھپا ہوا ہے۔ ویڈیو میں ہم ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سن سکتے ہیں کہ 'ہم نے جگن کو جو ووٹ دیا وہ جھاڑیوں کے قریب گندگی میں پھینک دئے گئے۔'

Full View

Full View

فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ فرضی ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والی پرچیاں پولنگ بوتھ سے لی گئی وی وی پی اے ٹی پرچیاں نہیں ہیں۔

جب ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا، تو ہم پرچیوں پر تیلگو میں یہ الفاظ دیکھ سکتے ہیں۔ ఫ్యాన్ గుర్తు కే మన ఓటు  یعنی ۔ 'ہمارا ووٹ فیان کیلئے'

اسکرین شاٹ ملاحظہ کریں۔


مزید تلاش کرینے پر ہمیں ایک ٹویٹ ملا جس میں کہا گیا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران گھر گھر تقسیم کی گئی 'ووٹ فار فین' پرچیوں کو وی وی پی اے ٹی پرچیوں کے طور پر دکھایا جا رہا ہے۔ 

మాకు ఓటు వేయండి అంటూ, ఎన్నికల ముందు ఇంటిటికీ స్లిప్స్ ఇచ్చేప్పుడు, ఇచ్చే ఫ్యాన్ గుర్తుకు "మన ఓటు" అనే వాటిని పట్టుకుని, వీవీప్యాట్ స్లిప్స్ అంటూ తప్పుడు ప్రచారం చేస్తున్నారు.”

لہٰذا اس وائرل ویڈیو میں کیا گیا دعویٰ فرضی ہیکہ ووٹوں کی گنتی کے دوران وی وی پی اے ٹی کی پرچیاں باہر پھینک دی گئی تھیں۔ ویڈیو میں دکھائی گئی پرچیاں دراصل انتخابی مہم کا میٹرئیل ہے اور ان پرچیوں پر 'ووٹ فار فین' لکھا ہوا ہے۔ یہ دعویٰ غلط ہے۔

Claim :  وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وائی ایس آر سی پارٹی کے فیان کے نشان والی وی وی پی اے ٹی پرچیوں کو ووٹوں کی گنتی سے پہلے کس طرح باہر پھینک دیا گیا ہے
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News