Fact Check:سوپر مارکیٹ میں تیرتی مچھلیوں کا ویڈیو حالیہ سیلاب سے منسوب، جانئے اسکی سچائی

سوپر مارکیٹ میں مچھلیوں کو تیرتے ہوئے دکھایا گیا ایک وائرل ویڈیو اس جھوٹے دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پرشیئر کیا جارہا ہے کہ اس میں چنئی میں سمندری طوفان میچانگ سے مچی تباہی کے بعد کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ یہ دعویٰ غلط ہے۔

Update: 2023-12-12 07:00 GMT

cyclone michaung

چنئی اور تمل ناڈو کے دیگر حصوں میں سمندری طوفان میچانگ کا تباہ کن اثر دیکھا گیا ۔18 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہوئے اور انہیں چنئی شہر کے آس پاس کے ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا۔ طوفان کی وجہ سے ہونے والی مسلسل بارش کے نتیجے میں شہر میں شدید سیلاب آگیا تھا۔ جس کے سبب اڈیار ندی کے سیلاب کے بیسن پر تعمیر کردہ چنئی ہوائی اڈے پر فضائی خدمات معطل کردی گئیں، اور نتیجے میں تقریبا 200 پروازیں متاثر ہوئیں اور ائیرپورٹ پر مسافر پھنس کر رہ گئے۔ ریلوے لائنیں سیلاب کے پانی میں ڈوب جانے کی وجہ سے کئی ٹرینوں کو منسوخ کرنا پڑا۔ کئی نشیبی علاقوں میں 3 سے 4 فٹ پانی بھر گیا تھا۔

آندھرا پردیش کے باپٹلہ کے ساحل سے طوفان میچانگ کے ٹکرانے کے عمل کی تکمیل کے بعد، تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور اڈیشہ کے کئی حصوں میں زندگی اب معمول پر آرہی ہے۔

اس دوران ایک سوپر مارکیٹ میں جمع پانی میں تیرتی مچھلیوں کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے "چنئی سیلاب کی زد میں سوپر مارکیٹ"۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جارہا ہے۔ اس ویڈیو میں ہم مچھلیوں کو سوپر مارکیٹ کے فرش پر کم پانی میں تڑپتی ہوئی دیکھ سکتے ہیں۔

Full View

فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ اس ویڈیو کا چننئی میں آئے حالیہ سیلاب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ سال 2018 میں ریکاڑڈ کیا گیا پرانا ویڈیو ہے ۔ اس ویڈیو میں ایکویریم کے ٹوٹنے سے اس میں رکھی مچھلیوں کو فرش پر پھیلتی اور تڑپٹی ہوئی دکھایا گیا ہے۔

اس معاملے کی جانچ پڑتال کیلئے جب ہم نے ویڈیو سے نکالے گئے کلیدی فریم کا ریورس امیج سرچ کیا تو ، ہمیں فروری 2018 میں پوسٹ کردہ کچھ یوٹیوب ویڈیوز ملے۔

georgianborat نامی ایک یوٹیوب چینل نے اس ویڈیو کو اس ٹائیٹل کے ساتھ شئیر کیا تھا،۔ Fish swim on Carrefour supermarket hypermarket store floor in Tbilisi, Georgia viral videoویڈیو کی تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ مشہور سوپر مارکیٹ کے ایک اسٹورمیں رکھا ایکوریم ٹوٹ جانے سے اس میں رکھی ساری مچھلیاں فرش پر گرگئی اور ملازمین کو فرش پر تیرتی ہوئی مچھلیاں پکڑ تے دیکھا جاسکتا ہے۔

Full View

upi.com کے مطابق Georgia کے ایک گروسری اسٹور میں ایک دکاندار نے ایکویریم کے ٹوٹنے کے بعد اسکی ٹینک سے فرش پر گرتی ہوئی مچھلیوں کا ویڈیو بنایا ہے۔

mirror.co.uk کے مطابق یہ واضح نہیں ہوپایا کہ ایکویریم کیسے ٹوٹا، لیکن وہاں موجود ایک عینی شاہد نے اس واقعہ کو اپنے کیمرے میں قید کرلیا -یہ واقعہ تبلیسی میں کیرفور سوپرمارکیٹ کی ایک برانچ میں پیش آیا۔ جس کے بعد اسٹور کے عملے کو جال بچھا کر مچھلیوں کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

لہذا، وائرل ویڈیو تمل ناڈو کے شہر چنئ کے حالیہ سیلاب کا نہیں ہے، بلکہ اس میں جارجیا ملک میں 2018 میں پیش آنے والے ایک واقعے کو دکھایا گیا ہے۔ یہ فرضی دعویٰ ہے۔

Claim :  Viral video shows fish afloat in a supermarket in Chennai due to floods
Claimed By :  Social media users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News