Fact Check: آنجہانی اداکار شوبھن بابو کے ہم شکل کا وائرل ویڈیو اے آئی ٹکنالوجی سے تیارشدہ
آنجہانی اداکار شوبھن بابو کے ہم شکل کا ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کیا جارہا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک شخص کو ساحلی سمندر پر چہل قدمی کرتے دکھاکر دعویٰ کیا گیا ہیکہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص دراصل تیلگو فلموں کے اسٹار اداکار آنجہانی شوبھن بابو کا ہم شکل ہے۔
ساحلی سمندر پر چہل قدمی کرنے والے ایک شخص کا ایک مختصر ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس میں سابق تیلگو فلم اسٹار آنجہانی شوبھن بابو کے ہم شکل کو دکھایا گیا ہے
تلگو زبان میں کئے گئے دعوے کا متن ۔మళ్లీ పుట్టినాడు శోభన్ బాబు
دعوے کا ترجمہ : شوبھن بابو دوبارہ دنیا میں آگئے ہیں۔
کچھ سوشل میڈِیا صارفین نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے۔ మోడ్రన్ శోభన్ బాబు గారు
یعنی، جدید دور کے شوبھن بابو
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ غلط ہے۔ وائرل ویڈیو میں استعمال شدہ امیج دراصل مصنوعی ذہانت [اے آئی] سے تیار کیا گیا ہے جو موبائل فوٹو انہیانسرایپلی کیشن کی مدد بنائی گئی ہے۔
جب ہم نے وائرل ویڈیو سے نکالے گئے کلیدی فریمز کا گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں skillsmotive نامی ایک یوٹیوب چینل پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو ملا جس میں اسی طرح کے پس منظر کے ساتھ ایک شخص کو 0.50 سیکنڈ سے 0.58 سیکنڈ تک دکھایا گیا تھا۔ تاہم ویڈیو میں نظر آنے والا شخص ٹالی ووڈ اداکار شوبھن بابو نہیں ہے۔
اسی طرح کے شارٹ ویڈیوس کو یوٹیوب کے کئی دیگر صارفین نے بھی اپنے اپنے چینلوں پر شیئر کیا ہے، لیکن ان ویڈیوس میں اس کے چہرے کو بدل دیا گیا ہے۔
یوٹیوب کے ایک صارف نے بھی اسی طرح کا چہرہ بدلا ہوا شارٹ ویڈیو شیئر کیا تھا جس کا عنوان تھا 'فوٹو لیب ایپ سے تیار کردہ 26 دسمبر 2023، #photolab۔ اس مختصر ویڈیو میں #photolab کے ساتھ photolab.me کا واٹر مارک شامل ہے۔
جب ہم نے photolab.me کے بارے میں مزید سرچ کیا تو ، ہم نے پایا کہ یہ ایک موبائل ایپ ہے جس میں تصاویر ، اسٹائلش فوٹو ایفیکٹس اور بہت سارے تصویری آرٹ آئیڈیاس کے لئے face فلٹر کے ساتھ تصاویر میں ترمیم کرنے کے فیچرز دئے گئے ہیں۔ فوٹو لیب ایک AI فوٹو ایڈیٹر ایپ کے طور پر صارفین کو وہ سب کچھ فیچرز فراہم کرتا ہے جس سے وہ اپنی تصویر میں نکھار لانا چاہتے ہیں اور اپنی سیلفی کو حقیقی ثابت کرنا چاہتے ہیں۔
اس ایپ کی مدد سے صارفین فوٹو فریم ، حقیقت پسندانہ فوٹو ایفیکٹس ، چہرے کی تصویر کے مونٹاج وغیرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ صارف خود کے چہرے کو کارٹون کے کردار میں ڈھال سکتا ہے۔ حقائق کا پتہ لگانے والے الگورتھم غیر معمولی سیلفیاں تیار کرنے کیلئے استعمال کئے حانے والے پیچیدہ ترین فوٹو مونٹاجز کی بھی قلعی کھول دیتا ہے۔
لہٰذا وائرل دعویٰ کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص تیلگو کے تجربہ کار اداکار شوبھن بابو کا ہم شکل ہے، فرضی ہے۔ وائرل تصویر دراصل فوٹو کی کوالٹی کو بڑھانے والے موبائل سافٹ ویئر اور مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی تصویر ہے۔