Fact Check: اداکارہ نیویتا پیتھوراج کو پولیس اہلکاروں کے ساتھ بحث کرتے ہوئے دکھانے والا وائرل ویڈیو گمراہ کن ہے
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو میں جنوبی ہند کی اداکارہ نیویتا پیتھوراج اور پولیس افسران کے درمیان معمول کی چیکنگ کے دوران بحث وتکرار دکھائی گئی ہے۔ پولیس حکام سے اداکارہ شدید بحث کر رہی ہیں کیوںکہ انہوں نے ان سے اپنی گاڑی کی ڈکی کھولنے کی درخواست کی تھی
آج کل، کسی خاص مقصد کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کرانے کیلئے منفی اشتہارات کا استعمال فیشن بن چکا ہے. حال ہی میں اداکارہ پونم پانڈے نے سروائیکل کینسر سے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرنے کیلئے اپنی فرضی موت کا ڈرامہ رچا تھا۔ تمام میڈیا نے انکی موت کی خبر شائع کی جس کے بعد لوگ حیران ہوگئے کہ آخر نوجوان اداکارہ کی کیسے اچانک موت ہوگئی۔ لیکن بعد میں، ان کی پی آر[رابطہ عامہ] ٹیم نے انکشاف کیا کہ یہ ایک پی آر اسٹنٹ تھا اور خواتین میں سروائیکل کینسر کے بارے میں آگاہی کے لئے ایک مہم چلائی گئی تھا. اس اسٹنٹ کی وجہ سے عام لوگوں میں سرویکل کینسر کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کی گئی، تاہم معاشرے کے بیشتر حصہ نے اس طرح کے اسٹنٹ کو کی تائید کرنے سے گریز کیا-
اس بیچ، جنوبی ہند کی ایک اداکارہ نیویتا پیتھوراج نے بھی لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ایسا ہی ایک کامیاب اسٹنٹ انجام دیا۔ نیویتا کا ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں پولیس اہلکار انہیں کار روکنے اور کار کی ڈکی کھولنے کیلئے کہتے ہیں۔ پولیس کو شبہ ہیکہ وہ اپنی کار کی ڈکی میں کچھ چھپا رہی ہیں۔ پوسَٹ کے کیپشن میں کہا گیا ہیکہ انکےعدم تعاون کی وجہ سے پولیس نے انہیں حراست میں لیا ہے۔
ویڈیو میں ہم آگے یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ وہ تیلگو زبان میں پولیس کے ساتھ بحث کر رہی ہیں۔ جب پولیس اہلکار اداکارہ کو گاڑی کی ڈکی کھولنے کے لئے کہتے ہیں تو ادکارہ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ کار کی ڈکی نہیں کھول سکتی اور یہ انکی انا کا مسئلہ ہے۔ ویڈیو کے آخر میں، وہ یہ دیکھ کر گھبرا جاتی ہے کہ کوئی ان کا ویڈیو ریکارڈ کر رہا ہے اور پھر وہ کیمرہ مین پر برہمی ظاہر کرتی ہیں۔
اس وائرل ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے : 'اداکارہ #NivethaPethuraj نے گاڑی کے پچھلے حصے کی ڈکی کھولنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا اور اس واقعہ کوکیمرہ میں ریکارڈ کرنے والے شخص کو ڈانٹ دیا۔ اداکارہ کے تاثرات نے پولیس اہلکاروں کو ان پر شک کرنے پر مجبور کر دیا ... #Tollywood #Police"
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو تیلگو ویب سیریز 'پرووع' کی تشہیری مہم کا حصہ ہے۔
جب ہم نے وائرل ویڈیو کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تو ہمیں سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے متعدد تبصرے ملے جن میں کہا گیا تھا کہ یہ ایک پروموشنل یا اسٹیج ویڈیو ہوسکتا ہے۔ ویڈیو کے آغاز میں ہم پولیس افسر کو جوتوں کی بجائے کروکس پہنے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ پولیس اہلکار کے کروکس پہننے پر کئی صارفین نے سوالات اٹھائے ۔
مزید تحقیق کرنے پر، ہمیں زی 5 تیلگو OTT کا ایک پوسٹ ملا جس کا کیپشن ہے: "یہاں ملاحظہ کریں! [اداکارہ] انہیں قانون شکنی کرتے ہوئے نہیں پکڑا گیا، دراصل یہ کلپ ہمارے تازہ ترین اوریجنل #PARUVUonZee5 سیریز کا حصہ ہے"، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ واقعی زی 5 کے ذریعہ بنائی گئی ایک ویب سیریز کے تشہیری پروگرام کا حصہ ہے۔
پرووع تیلگو ویب سیریز زی 5 تیلگو او ٹی ٹی پر اسٹریم ہونے والی ہے۔ یہ سیریز جون 2024 میں ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے۔
ہندوستان ٹائمز تیلگو کے مطابق وائرل ویڈیو اس سیریز کا پروموشنل ایکٹ تھا۔ یہ سیریز غیرت کے نام پر قتل کے پس منظر میں سماج کو ایک پیغام کے دینے کے مقصد سے بنائی گئی ہے۔
لہذا، وائرل ویڈیو ویب سیریز پرووع کیلئے بنائی گئی تشہیری مہم کا حصہ ہے جو زی 5 پر اسٹریم کی جانے والی ہے۔ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے کہ جنوبی ہند کی اداکارہ نیویتا پیتھوراج کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے کیونکہ وہ گاڑی کی ڈکی کھولنے کے معاملے پر پولیس سے بحث کر رہی ہیں۔
اگرچہ اس ویڈیو سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا ہے اور اس سے ناظرین میں تجسس پیدا ہوا ہے، تاہم، پروموشن کے لیے اس طرح کے ہتھکنڈوں کا استعمال ناظرین کو الجھن میں ڈال دیتا ہے اور وہ بہ آسانی غلط معلومات کا شکار بن جاتے ہیں، جوکہ سوشل میڈیا پر ایک خطرناک رجحان کو جنم دیگا۔