Fact Check: عورت کے گڑھے میں گرنے کا وائرل ویڈیو بھارت کا نہیں بلکہ برازیل کا ہے

ایک وائرل ویڈیو جس میں ایک خاتون کو گڑھے میں گرتے ہوئے دکھایا گیا تھا، غلطی سے اس ویڈیو کو بھارت سے منسوب کر دیا گیا تھا، لیکن یہ واقعہ دراصل برازیل میں پیش آیا تھا

Update: 2024-07-26 06:30 GMT

بھارت کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں کئی نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔ گجرات، راجستھان اور شمال مشرقی ریاستوں آسام، منی پور، میزورم وغیرہ میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں مختلف حصوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ گجرات اور ہماچل پردیش میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے پانی سے بھری سڑکیں ٹریفک کے لئے بند کردی گئیں۔ بارش کی وجہ سے سڑکوں پر بڑے بڑے سنک ہول بننے کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

اس بیچ، ایک ویڈیو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے جس میں ایک خاتون کو گڑھے میں گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ واقعہ اترپردیش کے ایودھیا میں نو تعمیر شدہ سڑک رام پتھ پر پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر چل رہی ایک خاتون اچانک گڑھے میں گر رہی ہے، اور کچھ لوگ اسے بچانے کے لیے دوڑتے ہیں۔

اس ویڈیو کو ہندی متن کے ساتھ شئیر کیا گیا۔ ‘अयोध्या का शानदार रामपथ। सिर्फ 13 किमी, एक गुजराती कंपनी ने बनाया है, मात्र 844 करोड़ में। प्रति किलोमीटर सिर्फ 66 करोड़! इससे बेहतर टैक्सपेयर्स के पैसे का और क्या सदुपयोग हो सकता था मित्रों? राह चलते स्नान का पुण्य

ترجمہ: 'ایودھیا کا شاندار رام پتھ۔ صرف 13 کلومیٹرطویل، جو ایک گجراتی کمپنی نے صرف 844 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا تھا۔ فی کلومیٹرلاگت صرف 66 کروڑ روپئے! دوستو، ٹیکس دہندگان کے پیسے کا اس سے بہتر استعمال کیا ہو سکتا تھا؟ چلتے ہوئے نہانے کی مزہ لیا جاسکتا ہے!''

Full View


فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ فرضی ہے۔ یہ ویڈیو بھارت کا نہیں ہے۔

جب ہم نے ویڈیو سے کی فریم اخذ کئے اور ریورس امیج سرچ کا استعمال کرتے ہوئے تلاش کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ یہ ویڈیو کچھ عرصے سے آن لائن دستیاب تھا۔ ہمیں یہ ویڈیو 25 جون 2024 کو شیئر کئے گئے ایک انسٹاگرام پوسٹ پر ملا۔  یہاں فیس بک پیج پر شیئر کیا گیا ایک اور پوسٹ ملا۔

Full View

جب مزید سرچ کیا گیا تو ہمیں alagoas24horas.com.br نامی ویب سائٹ پر ایک مضمون ملا جس کا عنوان تھا 'سیارا کے شہر کیسکاویل کی ایک سڑک پر راہ چلتی عورت ایک گڈھے میں گرکر لاپتہ ہوگئی' یہ رپورٹ جون 2022 میں شائع ہوئی تھی۔ مضمون کے مطابق ، اس جمعرات (2 جون) کی صبح فورٹالیزا کے میٹروپولیٹن ریجن میں کاسکاویل میں فٹ پاتھ پر پانی سے بھرے ایک گڈھے نے ایک اسٹریٹ کلینر کو "نگل" لیا۔ سیکیورٹی کیمرے نے اس حادثے کو قید کرلیا۔

istoe.com.br میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق فورٹالیزا (سی ای) کے علاقے کیسکاویل میں ایک فٹ پاتھ پرچلنے والی 48 سالہ ماریا روزیلین المیڈا ڈی سوزا کو پانی سے بھرے گڈھے نے 'نگل' لیا۔ یوٹیوب چینل سی اے ٹی وی ای کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں حادثہ کے اس لمحے کو دیکھا جاسکتا ہے۔ برسرموقع تین آدمیوں نے فورا اس خاتون کو بچالیا۔

لہٰذا یہ دعویٰ کہ وائرل ویڈیو میں ایک خاتون کو گڑھے میں گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اتر پردیش کے ایودھیا سے نہیں بلکہ برازیل کے کاسکیول کا ہے۔ یہ دعویٰ فرضی ہے۔

Claim :  وائرل ویڈیو میں ایک خاتون کو رام پتھ ایودھیا نامی نئی تعمیر شدہ سڑک پر گڑھے میں گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News