Fact Check: گیس سلنڈر کی آگ بجھانے کے لیے گندم کے آٹے کا استعمال غیر موثر

ایک وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آٹے کو گیس سلنڈر کی آگ بجھانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے آٹا ایک آتش گیر مادہ ہے جو شعلوں کو ٹھنڈا نہیں کرے گا بلکہ ایسا ہونے کا قوی امکان ہیکہ اس سے بڑا دھماکہ ہوجائَے۔

Update: 2024-06-29 16:30 GMT

گھریلو ایل پی جی سلنڈروں کا غیر مناسب استعمال تباہ کن اور مہلک نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ ایل پی جی سلنڈر کا متعلقہ عوامل کے بغیر دھماکہ خیز ہونا ناممکن ہے۔ سب سے پہلے، سلنڈر یا ریگولیٹر سے گیس کا رساؤ ہوا کے ساتھ مل جاتا ہے، جس سے آتش گیر مرکب بنتا ہے. اگر کوئی چنگاری یا جلنے والی چیز قریب ہوتو کا آگزنی کا قومی امکان ہے۔ ایک معمولی سی چنگاری آتش گیر ایل پی جی-ہوا کے مرکب کو جلاتی ہے جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوتا ہے۔

حالیہ دنوں میں وشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو گردش کر رہا ہے جس میں ایک شخص گیس سلنڈر پر آٹا پھینک کر آگ بجھانے کا مظاہرہ کررہا ہے۔ بالخصوص واٹس ایپ پر یہ دعویٰ کہ مٹھی بھر آٹا کیسے گیس سلینڈر دھماکہ کو ہونے سے روک سکتا ہے بڑے پیمانے پرشئیر کیا جارہا ہے۔ تیلگو میں دعویٰ کا متن ہے గుప్పెడు గోధుమ పిండి తో మండుతున్న సిలిండర్ ను ఇట్టే అర్పేయొచ్చు, ఎక్కువ మందికి చేరేలా షేర్ చేయండి

ترجمہ: مٹھی بھر آٹا گیس سلنڈر سے ہونے والی تباہی کو روک سکتا ہے۔ اس ویڈیو کو دوسروں تک پہنچائیں،

Full View

Full View


یہ ویڈیو ستمبر 2023 میں تیلگو میں اسی دعوے کے ساتھ وائرل کیا گیا تھا۔ గుప్పెడు గోధుమ పిండి తో మంటని ఎలా ఆర్పచ్చో చూడండి

Full View

فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ فرضی ہے۔ آٹے سے جلتے گیس سلنڈر کو بجھایا نہیں جاسکتا۔

جب ہم نے آگ بجھانے کے محفوظ طریقوں کے بارے میں جاننے کی کوشش کی تو ہم نے پایا کہ آٹے میں آگ بہت زیادہ آتش گیر خصوصیت پائی جاتی ہے۔ برطانیہ کی رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کی جانب سے پوسٹ کردہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ آٹے کو آگ پر چھڑکنے پر آگ تیز ہوجاتی ہے۔

Full View

اس ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کہ آٹے کو آگ پر ڈالنا کتنا خطرناک ہوسکتا ہے۔

Full View

firefighternow.com پر شائع کردہ ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ آٹا آگ نہیں بجھا سکتا اور آپ خوب جان لیں کہ کسی بھی صورت میں آگ بجھانے کیلئے آٹے کا استعمال نہ کریں کیوں کہ بہت زیادہ خطرہ ہے کہ ایسا کرنے سے آٹے کے ذرات بھڑک اٹھیں اور آگ مزید تیز ہوجائے۔ آٹا ایک آتش گیر مادہ ہے جو شعلوں کو ٹھنڈا نہیں کرے گا بلکہ ایسا ہونے کا قوی امکان ہیکہ اس سے بڑا دھماکہ ہوجائَے گا۔ فوری آگ پر قابو پانے کیلئے بیکنگ سوڈا یا نمک کا استعمال کریں اور فوری طور پر فائر ڈپارٹمنٹ کو کال کریں۔

اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آٹے کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ یہ ایک آتش گیر مواد ہے اور زیادہ گرمی پر رد عمل ظاہر کرے گا۔ شعلوں کی گرمی آٹے کے ذرات کے پھٹنے کا سبب بن سکتی ہے اور اس طرح کے چھوٹے چھوٹے دھماکوں کا ایک سلسلہ سنگین مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ لہٰذا یہ دعویٰ فرضی ہے کہ آٹا جلتے گیس سلنڈر کو بجھا سکتا ہے۔ گھر میں رکھا ہوا آٹا ایک آتش گیر مادہ ہے اور اسے آگ بجھانے کے لئے قطعی استعمال نہیں کیا جانا چاہئے.

Claim :  جلتے ہوئے گیس سلنڈر سے نکلنے والی آگ بجھانے کے لئے گندم کے آٹے کو استعمال کیا جاسکتا ہے
Claimed By :  WhatsApp users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News